MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

سوات سانحہ: دریا میں بہنے والے 17 افراد کی جانیں غفلت کی نذر، متعدد افسران معطل

Last updated: جولائی 26, 2025 2:13 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

26 جولائی، 2025

سوات میں دریا کے کنارے پکنک منانے والے 17 افراد کی سیلاب میں ہلاکت کا معاملہ سنگین غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کا نتیجہ نکلا۔ اعلیٰ سطحی تحقیقاتی رپورٹ میں متعلقہ سرکاری اداروں کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی سفارش کر دی گئی ہے۔

واقعہ 27 جون کو پیش آیا جب ایک خاندان دریا کے قریب تفریح کے لیے موجود تھا۔ اچانک پانی کا ریلہ آیا اور تمام افراد کو بہا لے گیا۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ متاثرین ایک گھنٹے تک مدد کے لیے پکار لگاتے رہے لیکن کوئی حکومتی ادارہ موقع پر نہ پہنچ سکا۔

سیاحت کا محکمہ غیر فعال، ہیلپ لائن بند

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور سیاحت کے دیگر ادارے موقع پر مکمل طور پر غیر حاضر تھے۔ نہ 1422 ہیلپ لائن نے کام کیا، نہ سیاحتی پولیس تعینات تھی اور نہ ہی کوئی سیاحتی فیسلیٹیشن سینٹر موجود تھا۔

متاثرہ افراد ایک غیر قانونی ہوٹل میں قیام پذیر تھے جو بغیر این او سی دریا کے بالکل قریب تعمیر کیا گیا تھا۔ ہوٹل انتظامیہ نے کسی قسم کی وارننگ یا حفاظتی اقدامات نہیں کیے تھے۔

پولیس اور ریسکیو 1122 کی بھی کارکردگی ناقص قرار دفعہ 144 کے باوجود دریا کے کنارے عوامی اجتماع کی کھلی چھوٹ دی گئی۔ پولیس نے خلاف ورزی پر نہ تو موثر کارروائی کی اور نہ ہی ایف آئی آرز درج کیں، جبکہ زیادہ تر مقدمات اسسٹنٹ کمشنرز کی مداخلت سے درج ہوئے۔

ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ واقعے کے وقت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بغیر اجازت چھٹی پر تھے، جبکہ جائے وقوعہ پر نہ غوطہ خور پہنچ سکے، نہ حفاظتی کشتی، نہ بیلٹس۔متعدد محکمے غفلت کے مرتکب، تادیبی کارروائی شروع رپورٹ میں پولیس، مقامی حکومت، محکمہ آبپاشی، سیاحت اور ریسکیو کے اداروں کی اجتماعی ناکامی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، سابق ڈی جی ریسکیو 1122 اور دیگر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو واقعے کی ماہانہ نگرانی کرے گی۔

عوامی حلقوں اور متاثرہ خاندانوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب میں پانچواں مون سون اسپیل متحرک: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا
Next Article کراچی میں رواں برس ڈینگی سے پہلی ہلاکت کی تصدیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026
مریضوں کو اسٹروک سے بچانے کیلیے نئی تکنیک وضع
Health
مارچ 24, 2026
تحقیق میں نئی نسل کے ذہنی صحت خراب ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
Health
مارچ 24, 2026
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

الاسکا میں سورج غائب، دنیا کی طویل ترین رات شروع

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

لاہور میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی، نومبر 2025 میں اسموگ کی شدت 56 فیصد کم

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

انڈونیشیا کے مختلف خطوں میں شدید موسمی خرابی کی وارننگ

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

ڈبلیو ایم او اور ڈبلیو ایچ او نے موسمیاتی و صحت کی شراکت داری کو توسیع دی تاکہ کروڑوں افراد کو شدید موسم سے بچایا جا سکے

By Sana Mustafa
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?