MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
انٹرٹینمنٹ

ارینج میرج پر عتیقہ اوڈھو کی رائے، سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل

Last updated: جون 13, 2025 3:55 شام
Sameer Sheikh
Share
SHARE

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے ارینج میرج کے خلاف دیے گئے بیانات نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے، جہاں صارفین کی آراء شدید طور پر تقسیم ہو چکی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامہ ریویو شو میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے زبردستی یا روایتی انداز میں ہونے والی شادیوں پر سخت اعتراض اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بندھن، چاہے مرد کے لیے ہوں یا عورت کے لیے، نفسیاتی دباؤ اور ذہنی اذیت کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ہمارا معاشرہ قدامت پسندی سے بھرا ہوا ہے، جہاں لڑکے اور لڑکیاں آپس میں ملتے تک نہیں اور اچانک نکاح کے بندھن میں باندھ دیے جاتے ہیں۔ عتیقہ نے مزید بتایا کہ وہ اکثر ایسے جوڑوں سے ملتی ہیں جنہوں نے ارینج میرج کی ہوتی ہے، اور ان کے جوابات اکثر حیران کن اور افسوسناک ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ’’یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایک لڑکی پوری عمر پردے میں رہتی ہے، اور پھر بغیر کسی ذاتی واقفیت کے ایک اجنبی شخص کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور کر دی جاتی ہے۔‘‘

عتیقہ کے اس موقف نے سوشل میڈیا صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک طبقے نے ان پر "لبرل ایجنڈا” پھیلانے کا الزام لگایا اور ان کی ذاتی زندگی کو تنقید کا نشانہ بنایا، یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ تین محبت کی شادیاں کرنے کے باوجود کامیاب نہ ہونے والی شخصیت کو اس موضوع پر بات کرنے کا کیا حق ہے۔

کچھ صارفین نے یہاں تک کہا کہ شو، جو ڈراموں کا جائزہ لینے کے لیے شروع کیا گیا تھا، اب نجی زندگی پر تبصرے کا پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’میں پہلے سمجھتا تھا کہ وہ شراب کیس میں بےگناہ تھیں، لیکن اب ان کے مسلسل بولڈ بیانات دیکھ کر رائے بدل گئی ہے۔‘‘

دوسری جانب، کچھ صارفین نے موجودہ دور میں ارینج میرج کے تصور میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل شادی سے قبل لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو جاننے کا موقع رکھتے ہیں، اس لیے ایسی شادیوں کو زبردستی کا نام دینا مناسب نہیں۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شو پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور پیمرا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ ایسے متنازع مواد کی نشریات کو روکنے میں ناکام کیوں ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لندن میں پیش آنے والے واقعے پر ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آ گیا
Next Article چیئرمین کا کراچی امتحانی مراکز پر اچانک دورہ، اصلاحات کے احکامات جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

انٹرٹینمنٹ

صبا قمر کے ’نو میک اپ‘ دعوے پر سوشل میڈیا کی کڑی تنقید

By Sameer Sheikh
انٹرٹینمنٹ

الینا عامر کا مشورہ: بابر اعظم کو شادی کر لینی چاہیے اگر انھیں صحیح ساتھی مل جائے

By Insherah Iftikhar
انٹرٹینمنٹ

ثانیہ سعید کا صائمہ قریشی کے متنازع بیان پر دو ٹوک ردعمل

By Sameer Sheikh
انٹرٹینمنٹ

علیزہ شاہ کا تنقیدی افواہوں پر کرارا جواب

By Sameer Sheikh
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?