MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
بریکنگ نیوز

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، 10 ماہ میں ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد

Last updated: نومبر 9, 2026 1:14 شام
Tasneem Juzar
Share
SHARE

اسلام آباد، 9 نومبر 2026: اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران 20 ہزار 883 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ایک ارب 62 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں ڈکیتی، راہزنی، گھروں میں چوری، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری سمیت مختلف جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف کی گئیں۔ اس دوران 509 جرائم پیشہ گروہوں کے 1,197 ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار گروہوں کے قبضے سے 194 گاڑیاں، 668 موٹر سائیکلیں، سونے کے زیورات اور قیمتی موبائل فون برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 10 ماہ میں 5 ہزار سے زائد اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 2,112 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سے 189 کلاشنکوفیں اور رائفلیں، 32 شاٹ گنز اور کاربین، 1,757 مختلف اقسام کے پستول، 174 خنجر اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی 1,527 ملزمان کو گرفتار کرکے 232 کلوگرام سے زائد چرس، 138 کلوگرام سے زیادہ ہیروئن اور 194 کلوگرام آئس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 1,915 بڑے سرچ اور کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے۔ اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ کے 105 مقدمات میں 126 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد علی وسیم نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز، مؤثر گشت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شہر میں جرائم پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹرمپ کا ایران پر نئے حملوں کا امکان مسترد کرنے کا عندیہ، مذاکرات میں پیش رفت سے جنگ کے خاتمے کی امید
Next Article پولینڈ کے شہر کراکوف میں اجتماعی فائرنگ کا ملزم اسپتال میں ہلاک، 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن چین میں پہلی سہ فریقی سربراہی ملاقات کریں گے
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن چین میں پہلی سہ فریقی سربراہی ملاقات کریں گے
سیاست
نومبر 14, 2026
پاکستان میں نئے صوبوں کی تشکیل اور ریفرنڈم کی تجویز، سیاسی بحث شدت اختیار کر گئی
سیاست
نومبر 14, 2026
دنیا بھر میں ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
دنیا بھر میں ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
Health
نومبر 14, 2026
پاکستان میں 97 اضلاع کے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا دیے گئے
پاکستان میں 97 اضلاع کے 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا دیے گئے
Health
نومبر 14, 2026
پی ٹی اے کا نئی سم کے لیے فنگر پرنٹس فراہم کرتے وقت شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ
بریکنگ نیوز
نومبر 13, 2026
سوفی کننگھم نے لاس اینجلس لیکرز کے کھلاڑی سے اپنا موازنہ کر دیا
بریکنگ نیوز
نومبر 13, 2026

You Might Also Like

جے ڈی وینس کا ایران سے براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ
بریکنگ نیوز

جے ڈی وینس کا ایران سے براہ راست مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ

By Haris Ali
لاہور میں ’استخارہ‘ کے نام پر خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
بریکنگ نیوز

لاہور میں ’استخارہ‘ کے نام پر خواتین کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

By Haris Ali

کینیا نے ایبولا کے آخری مریض کو اسپتال سے فارغ کر دیا، وائرس سے پاک ملک قرار پانے کی جانب اہم پیش رفت

By Tasneem Juzar
اسرائیل میں سیاسی تعطل: مخلوط حکومت سازی کا مشکل مرحلہ
بریکنگ نیوز

اسرائیل میں سیاسی تعطل: مخلوط حکومت سازی کا مشکل مرحلہ

By Haris Ali
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?