MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تعلیم

الیکٹرو مینیا 2026: علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں طلبہ کی تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ

Last updated: فروری 5, 2026 2:07 شام
Naureen Farooq
Share
SHARE

کراچی: علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) کراچی میں شعبۂ الیکٹرانکس کے زیرِ اہتمام دو روزہ تکنیکی ایونٹ الیکٹرو مینیا 2026 کامیابی سے منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے اپنی ذہانت، تخلیقی سوچ اور عملی تکنیکی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یہ ایونٹ شعبۂ الیکٹرانکس کے سربراہ ثاقب نور کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جبکہ انجینئر سدرہ عزیز اور انجینئر حفصہ اسرار نے ایونٹ کی کوآرڈینیشن کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں الیکٹرانکس کے عملی تصورات کو مضبوط بنانا، تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا تھا۔ بڑی تعداد میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

ایونٹ کے پہلے دن “اسپیک ٹو امپیکٹ” کے عنوان سے ایک معلوماتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں طلبہ کو مؤثر گفتگو اور پریزنٹیشن اسکلز کی تربیت دی گئی۔ بعد ازاں “سورٹ-او-ٹرونکس” اور “الیکٹرو ڈارٹ” جیسی سرگرمیوں کے ذریعے الیکٹرانکس کے بنیادی تصورات کو عملی اور دلچسپ انداز میں سمجھایا گیا۔

دوسرے دن “کوئزٹرونک” کے تحت تکنیکی کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا، جس سے طلبہ کی تجزیاتی اور علمی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ “برین ٹو بورڈ” سرگرمی میں طلبہ نے سرکٹ ڈیزائننگ کے ذریعے اپنے تخلیقی اور فنی آئیڈیاز کو عملی شکل دی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ شاہد جمیل نے کہا کہ اس نوعیت کے تکنیکی ایونٹس طلبہ کو عملی زندگی کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کنوینر سید محمد محسن کاظم نے کہا کہ الیکٹرو مینیا ٹیم ورک، اعتماد سازی اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوا۔

سربراہ شعبۂ الیکٹرانکس ثاقب نور نے کہا کہ ایونٹ کا مقصد طلبہ کو آسان اور مؤثر انداز میں الیکٹرانکس کی اہمیت اور روزمرہ زندگی میں اس کے عملی استعمال سے آگاہ کرنا ہے۔

الیکٹرو مینیا 2026 علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تعلیمی اور تکنیکی سرگرمیوں میں ایک کامیاب اور یادگار اضافہ ثابت ہوا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مقامی ویکسین تیار نہ ہوئی تو 2031 تک سالانہ لاگت 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، وزیر صحت
Next Article کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
میدان میں شکست، دلوں میں جگہ: ایران کا ورلڈ کپ سے جذباتی اخراج
کھیل
جون 29, 2026
آذربائیجان کا اسرائیل کی جانب سے 'آرمینیائی نسل کشی' تسلیم کرنے پر سخت ردعمل
آذربائیجان کا اسرائیل کی جانب سے ‘آرمینیائی نسل کشی’ تسلیم کرنے پر سخت ردعمل
تازہ ترین سیاست
جون 29, 2026
پیوٹن کا دعویٰ: یوکرین نے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی تجویز دی تھی
پیوٹن کا دعویٰ: یوکرین نے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی تجویز دی تھی
تازہ ترین سیاست
جون 29, 2026
پیمرا نے جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل کر دیں
پیمرا نے جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل کر دیں
تازہ ترین سیاست
جون 28, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگانے کا اعلان
ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی پاسپورٹ پر اپنی تصویر لگانے کا اعلان
بریکنگ نیوز
جون 28, 2026
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا
سیاست
جون 28, 2026

You Might Also Like

Uncategorizedتعلیم

مریم نواز کا مزدوروں کے بچوں کے لیے اعلیٰ اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان

By Naureen Farooq
تعلیم

پنجاب حکومت ہیڈ ٹیچر الاؤنس میں بڑا اضافہ، سروے ڈیوٹی کا معاوضہ منظور

By Alisha Akhtar
تعلیم

راولپنڈی میں تمام اسکولوں کے لیے جامع نئی 10 نکاتی سکیورٹی منصوبہ نافذ

By Naureen Farooq
تعلیم

پنجاب نے زیرو بجٹ کے ساتھ تعلیم میں بڑا اضافہ اعلان کیا

By Naureen Farooq
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?