آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے تُربت لاء کالج کے دورے پر شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپ فنڈ کے قیام کا اعلان کیا، تاکہ نوجوانوں کو قانون کے شعبے میں آگے بڑھنے اور انصاف کی خدمت کے لیے مزید حوصلہ ملے۔
اس موقع پر آئی جی نے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں طلبہ نے بلوچستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کی اور کہا کہ وہ “گمشدہ نہیں بلکہ وہ نسل ہیں جس کا صوبہ دیر سے منتظر تھا۔”
طلبہ نے دورے کے دوران موک کورٹ کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا، جبکہ آئی جی نے کالج کی سولر سسٹم پر منتقلی کے لیے حکومتی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
طلبہ اور اساتذہ نے امن و خوشحالی کے لیے ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی کوششوں کو سراہا اور اس اقدام کو نوجوانوں کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا۔
