حافظ آباد : پِندی بھٹیاں کے علاقے میں ایک خوفناک واردات میں تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا اور ان کی گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک چچا، بھتیجا اور ان کا ساتھی شامل تھا جو اسداللہ پور گاؤں جا رہے تھے کہ ونیکے تارڑ تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں لاشیں بری طرح جل گئیں۔
ایس ایچ او ونیکے تارڑ، لیاقت علی بھٹی، پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
