راولپنڈی: پیرودھائی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
مدعیہ کے مطابق گرفتار ملزم اسے بلیک میل کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل معائنہ کرایا جا رہا ہے تاکہ فرانزک شواہد حاصل کیے جا سکیں۔
ایس پی راول سعد ارشد نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور تفتیش مکمل ہونے پر اسے چالان سمیت عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
