MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کا قتل، قطر سے پاکستان بلا کر فائرنگ

Last updated: جنوری 2, 2026 3:35 شام
Jaweria Ahmed
Share
The dead woman's body. Focus on hand
SHARE

راولپنڈی: تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں پیرودھائی جرگہ قتل کیس طرز کی ایک اور دل دہلا دینے والی واردات سامنے آ گئی، جہاں غیرت کے نام پر ایک شادی شدہ خاتون کو مبینہ تعلقات کے شبے میں قطر سے پاکستان بلا کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سمیرہ عزیز کے نام سے ہوئی ہے، جسے اس کے والد کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ فائرنگ میں مقتولہ کے والد کے قریبی عزیز ملوث تھے۔

تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے چچا اور شوہر، جو قطر میں مقیم ہیں، فون اور ویڈیو کال کے ذریعے قتل کے احکامات دیتے اور سہولت کاری کرتے رہے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے اور جامع تفتیش کا حکم دیا۔ مقدمہ سب انسپکٹر آصف اقبال خان کے بیان پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق سمیرہ عزیز ایک ہفتہ قبل اپنے شوہر سلیمان اور چچوں شوکت اور فیصل کے ہمراہ قطر سے پاکستان آئی تھی۔ شام کے وقت ملزمان ولید، اسرار اور صابر گھر آئے اور آپس میں مشاورت کی۔

مقتولہ کی ہمشیرہ ثناء خان کے مطابق اسی دوران قطر سے سلیمان کی ویڈیو کال آئی، جس میں چچی سعیدہ کو سمیرہ کو قتل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

بعد ازاں ولید اور اسرار نے پسٹل سے سمیرہ عزیز پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، جبکہ مقتولہ کی لاش کو چچا شوکت اور فیصل ہسپتال منتقل کر گئے۔

پولیس نے قتل، غیرت کے نام پر قتل اور اعانتِ جرم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتولہ کا چچا امتیاز اور شوہر سلیمان بیرون ملک مقیم ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article مین کورنگی روڈ اختر کالونی سگنل پر ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
Next Article اے این ایف کی پشاور میں کارروائی، 9.6 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا؛ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن
Health
مارچ 29, 2026
لیڈی ولنگڈن اسپتال ویڈیو کیس، ایم ایس اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بھی معطل
Health
مارچ 29, 2026
سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ ہوسکا
Health
مارچ 29, 2026
ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر ایسوسی ایشن کا احتجاج
Health
مارچ 29, 2026
سی سیکشنز کے دوران مقابلے کا معاملہ: 4 ڈاکٹرز معطل، انتظامیہ سے جواب طلب
Health
مارچ 28, 2026
ادویات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، مریض شدید مالی دباؤ کا شکار
Health
مارچ 28, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

شہدادپور میں مبینہ پولیس تشدد سے پرائمری اسکول کا ہیڈماسٹر جاں بحق

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارروائیاں، 681 ملزمان گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

مظفرگڑھ: نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

گورنمنٹ کنٹریکٹر سے مسلح افراد کی کار چھیننے کا واقعہ

By Hamza Baig
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?