کراچی: پاکستانی اداکار فیروز خان کی موجودہ بیوی سیدہ زینب اور سابقہ بیوی علیزا سلطان کے درمیان انسٹاگرام پر لفظی جنگ چھڑ گئی، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی۔
واقعہ اس وقت شروع ہوا جب علیزا سلطان نے ایک (بعد میں ڈیلیٹ کیا گیا) کمنٹ میں فیروز خان سے کہا کہ وہ اپنے بچے کے لیے سرمائی یونیفارم اور سردیوں کے کپڑے بھیج دیں۔
علیزا نے لکھا:
"براہِ کرم سرمائی یونیفارم اور سردیوں کے کپڑے بھجوا دیں۔”
اس پوسٹ پر فیروز خان کی موجودہ اہلیہ سیدہ زینب نے فوری ردِعمل دیا اور علیزا کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے نجی معاملہ عوام کے سامنے کیوں لایا۔
زینب نے علیزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا:
"یہ کوئی پبلک میں کہنے والی بات نہیں تھی۔ آپ پہلے ہی فیروز کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچا چکی ہیں۔ براہِ کرم ہماری فیملی کو ڈسٹرب کرنا بند کریں اور ان سے رابطہ کرنا چھوڑ دیں — چاہے وہ آپ کے والد یا بھائی کے نمبر سے ہی کیوں نہ ہو۔”
زینب نے مزید کہا کہ علیزا اپنی حد سے بڑھ رہی ہیں اور انہیں فیروز کو میسج کرنے یا ذاتی معاملات اٹھانے کا کوئی حق نہیں۔
انہوں نے علیزا کو "آگے بڑھنے” کا مشورہ بھی دیا اور یہاں تک کہ دوبارہ شادی پر بھی غور کرنے کا کہہ دیا۔
سیدہ زینب نے سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا:
"براہِ کرم اپنے مسائل اپنے تک رکھیں — یا پھر شادی کرلیں، یہی بہترین حل ہے۔ ورنہ اگر آپ نے یہ معاملہ پبلسٹی کے لیے کھیلنا ہے تو میں آپ کے رویّے کو سب کے سامنے بے نقاب کر دوں گی۔”
دونوں خواتین کے درمیان یہ کھلا تنازع جلد ہی سوشل میڈیا پر پھیل گیا اور مداحوں میں اس بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بحث شروع ہوگئی
