MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

وہ انفیکشن جو برسوں تک چھپا رہ کر جسم پر اچانک حملہ کرتا ہے

Last updated: مارچ 26, 2026 12:37 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

ٹی بی ایک خاموش قاتل اور خطرناک بیماری ہے جس کی علامات بروقت تشخیص اور مکمل علاج ہی مرض سے بچاؤ کا واحد راستہ ہے۔

‎ٹی بی (تپ دق) ایک سنگین اور متعدی بیماری ہے جو عموماً پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے، تاہم یہ جسم کے دیگر اہم اعضا جیسے دل، گردے، ہڈیاں اور دماغ کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔

‎یہ بیماری مائکو بیکٹیریم تپ دق نامی جراثیم کے ذریعے سے پھیلتی ہے جو ہوا کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے، دنیا بھر میں یہ بیماری اب بھی ایک بڑا صحت کا مسئلہ ہے اور ہر سال لاکھوں افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔

‎ماہرین کے مطابق ٹی بی کو صرف پھیپھڑوں کی بیماری سمجھنا ایک غلط فہمی ہے، درحقیقت اس کی ایک قسم "ایکسٹرا پلمونری ٹی بی” بھی ہے جو جسم کے دیگر حصوں جیسے لمف نوڈز، ہڈیوں اور دماغ کو متاثر کرتی ہے۔

‎یہ قسم اکثر بغیر واضح علامات کے خاموشی سے بڑھتی رہتی ہے، جس کی وجہ سے اس کی تشخیص میں تاخیر ہوجاتی ہے اور پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

‎اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال تقریباً 10.6 ملین افراد ٹی بی کا شکار ہوئے، جن میں 15 سے 20فیصد کیسز ایکسٹرا پلمونری ٹی بی کے تھے۔

‎پاکستان، بھارت اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں اس بیماری کا خطرہ زیادہ ہے، خصوصاً بچوں، خواتین اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد میں اس کی علامات زیادہ پائی جاتی ہیں۔

‎ٹی بی کے تین مراحل ہوتے ہیں، پرائمری انفیکشن، لیٹنٹ انفیکشن اور فعال بیماری۔ ابتدائی مراحل میں اکثر کوئی واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں، تاہم فعال ٹی بی میں شدید کھانسی، خون آنا، بخار، رات کو پسینہ، وزن میں کمی، تھکاوٹ اور سینے میں درد جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

‎پھیپھڑوں کے علاوہ جب ٹی بی لمف نوڈز کو متاثر کرتی ہے تو گردن یا جسم کے دیگر حصوں میں بغیر درد کی سوجن پیدا ہوتی ہے، جبکہ ہڈیوں خصوصاً ریڑھ کی ہڈی کی ٹی بی میں مسلسل کمر درد ہوتا ہے جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی بی قابل علاج بیماری ہے، بشرطیکہ بروقت تشخیص اور مکمل علاج کیا جائے۔ لیٹنٹ ٹی بی کا علاج عام طور پر 3 سے 4 ماہ جبکہ فعال ٹی بی کا علاج 4 سے 9 ماہ تک جاری رہتا ہے۔ مریض کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوا کا مکمل کورس مکمل کرے تاکہ بیماری جڑ سے ختم ہو اور دوا کے خلاف مزاحمت پیدا نہ ہو۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Next Article لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
بریکنگ نیوز
جولائی 1, 2026
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
Health تازہ ترین
جولائی 1, 2026
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026

You Might Also Like

دل کے مریضوں کے لیے کون سی ورزشیں محفوظ ہیں؟
ArticleHealth

دل کے مریضوں کے لیے کون سی ورزشیں محفوظ ہیں؟

By Misbah Jogyat
Health

سندھ بھر میں ڈینگی کی وبا شدت اختیار کرگئی، حیدر آباد سرفہرست

By Neha Ashraf
Health

موسمیاتی تبدیلی: بارشیں اور سیلاب، ڈبلیو ایچ او نے ہیضہ پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ‎

By Neha Ashraf
Health

سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر عمل نہ ہوسکا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?