ضلع قصور میں ریلوے ڈسپنسری کے قریب ایک نامعلوم خاتون کی جانب سے نومولود بچی کو پھینکنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق ریلوے ڈسپنسری کے قریب سے ایک دن کی زندہ نومولود بچی برآمد ہوئی، جس پر ایس ایچ او انسپکٹر محمد اسلم بھٹی موقع پر پہنچے اور بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو مبینہ طور پر کسی نامعلوم خاتون نے چھوڑا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بچی کی دیکھ بھال کے لیے اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے گا، جبکہ ذمہ دار خاتون کی تلاش بھی جاری ہے۔
