لاہور – سیشن کورٹ لاہور نے مسجد کے قاری کے قتل کے مقدمے میں مجرم غلام محمد کو سزائے موت سنادی۔ ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے مجرم پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ہڈیارہ پولیس نے 2020 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ سرکاری وکیل حبیب الرحمان بھٹی نے عدالت میں گواہوں کو پیش کیا جنہوں نے بیان دیا کہ قاری عثمان مغرب کی اذان کے لیے گھر سے نکلے تو غلام محمد نے ان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ قتل لین دین کے تنازع پر ہوا اور پراسیکیوشن کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی، جس پر مجرم کو سزائے موت سنائی گئی۔
