MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

نارتھ کراچی ناگن چورنگی میں اہلسنت والجماعت کے دو کارکن فائرنگ سے جاں بحق، دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

Last updated: اکتوبر 21, 2025 10:57 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی – نارتھ کراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب دکان پر فائرنگ سے دو افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے زم زم کیپ اینڈ خوشبو ہاؤس نامی دکان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 32 سالہ شاہ احمد پیرزادہ اور 24 سالہ ابوبکر شدید زخمی ہوئے۔ دونوں کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے پانچ خول اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ فوٹیج میں ایک حملہ آور کو دکان کے اندر داخل ہوکر فائرنگ کرتے جبکہ دوسرا موٹرسائیکل پر بیٹھا نظر آیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 680/2025، دفعہ 302، 34 اور 7 اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔ مقتولین کا تعلق اہلسنت والجماعت (ASWJ) سے بتایا جا رہا ہے، جب کہ سی ٹی ڈی ٹیم بھی تفتیش میں شامل کر لی گئی ہے تاکہ واقعے کے پسِ منظر اور ممکنہ روابط کا جائزہ لیا جا سکے۔

اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت کے کارکنان کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ہمیرہ ارشد کا فواد خان کو ’پاکستان آئیڈل‘ کا جج بنانے پر اعتراض
Next Article نارتھ ناظم آباد میں مالی دباؤ کے شکار باپ نے 2 کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

لاہور: نوسر باز نے بوڑھی خاتون کو دھوکہ دے کر زیورات اور نقدی لوٹ لی

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

گجرات پولیس کی انوکھی کارروائی: سابق داماد اور مبینہ ’جن‘ کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

سکھر: طاقتور وڈیرے پر اونٹنی کے ساتھ وحشیانہ تشدد کا الزام

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں کمسن بچی کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم میں اہم انکشافات

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?