MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت

Last updated: مارچ 21, 2026 12:23 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایسے شواہد مسلسل سامنے آ رہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح ماضی کی نسل کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ درحقیقت معمر افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں کمی آئی ہے مگر جوان افراد (20 سے 50 سال) میں اضافہ ہوا ہے۔

‎تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور تشویشناک امر یہ ہے کہ زیادہ تر مریضوں کو اس کی علامات کا بھی علم نہیں ہوتا۔ اب ایک نئی تحقیق میں اس کی ایک ممکنہ وجہ بتائی گئی ہے اور وہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنا ہے۔

‎واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

‎الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

‎ان غذاؤں کو متعدد دائمی امراض جیسے امراض قلب، کینسر اور دیگر سے منسلک کیا جاتا ہے اور اب نئی تحقیق میں ان کا ایک اور نقصان سامنے آیا ہے۔ ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ زیادہ مقدار میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے دل کے سنگین مسائل کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔

‎تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان غذاؤں کے زیادہ استعمال سے ہارٹ اٹیک، فالج یا امراض قلب سے موت کا خطرہ 67 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ درحقیقت ہر اضافی الٹرا پرایسس فوڈ کے استعمال سے ہارٹ اٹیک، فالج یا امراض قلب سے موت کا خطرہ 5 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

‎محققین نے بتایا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس تحقیق میں 45 سے 84 سال کی عمر کے 6814 افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ آغاز میں یہ افراد امراض قلب سے محفوظ تھے اور پھر ان کی صحت کا جائزہ کچھ عرصے تک لیا گیا اور ان کی غذائی عادات کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔

‎نتائج سے معلوم ہوا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ 67 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج کسی حد تک محدود ہیں کیونکہ اس میں ڈیٹا پر انحصار کیا گیا اور حقیقی زندگی میں اثرات کا رئیل ٹائم میں جائزہ نہیں لیا گیا۔

‎مگر ان کا کہنا تھا کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے حوالے سے ہونے والے تحقیقی کام میں پہلے ہی ان سے لاحق ہونے والے خطرات پر روشنی ڈالی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تو بہتر یہی ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال کم از کم کریں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Next Article برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بریکنگ نیوز
اگست 16, 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
Technology تازہ ترین
اگست 16, 2026
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026
سری لیلا نے کارتک آریان کی انوراگ باسو کی رومانٹک میوزیکل فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی
سری لیلا نے کارتک آریان کی انوراگ باسو کی رومانٹک میوزیکل فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان میں پہلی بار مقامی سطح پر ریبیز ویکیسن تیار

By Neha Ashraf
Health

اسلام آباد میں غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

راولپنڈی میں گرتے درجہ حرارت نے بالاآخر ڈینگی کو شکست دے دی ‎

By Neha Ashraf
Health

مکھیوں کی یلغار، ماہرین صحت کا وارننگ الرٹ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?