MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟

Last updated: مارچ 21, 2026 12:21 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

صحت مند زندگی گزارنے کی خواہش ہر انسان کی ہوتی ہے، خاص طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ مزید اہم ہو جاتا ہے۔ اب ایک نئی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے کہ ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض سے محفوظ رہنے کے لیے روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے۔

‎طبی جریدے BMJ Open Diabetes Research & Care میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں نیند کے دورانیے اور انسولین کی حساسیت کے درمیان تعلق کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ماہرین کے مطابق نیند نہ صرف جسمانی آرام کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ بلڈ شوگر کے نظام کو متوازن رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

‎اس تحقیق کے لیے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے کے تحت جمع کیے گئے تقریباً 23 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ اس دوران یہ دیکھا گیا کہ نیند کا دورانیہ بلڈ گلوکوز کے افعال پر کس طرح اثر انداز ہوتا ہے، اور کیا ہفتہ وار تعطیلات میں زیادہ نیند لینے سے بھی کوئی مثبت اثر پڑتا ہے۔

‎نتائج سے معلوم ہوا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچاؤ کے لیے ہر رات اوسطاً 7 گھنٹے اور 19 منٹ کی نیند بہترین سمجھی جاتی ہے، جبکہ ہفتہ وار چھٹی کے دن تقریباً 8 گھنٹے سونا زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہی دورانیہ انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے اور بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

‎مزید یہ بھی سامنے آیا کہ اگر کوئی شخص عام دنوں میں کم نیند لیتا ہے مگر چھٹی کے دنوں میں 2 گھنٹے یا اس سے زیادہ اضافی نیند پوری کرتا ہے تو اس سے بھی جسم پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان افراد کےلیے جو روزمرہ معمول میں مناسب نیند نہیں لے پاتے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاہم ایک بات واضح ہے کہ باقاعدہ اور معیاری نیند صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ان کے مطابق روزانہ ایک ہی وقت پر سونا اور جاگنا نہ صرف جسمانی نظام کو متوازن رکھتا ہے بلکہ ذیابیطس جیسے امراض سے بچاؤ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Next Article جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے کی 19 سے 22 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 16, 2026
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے" کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
درشن راول پونے کے مداحوں میں ایک "پوسٹر بوائے” کے طور پر سامنے آئے ہیں، جہاں ان کی مقبولیت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
مئی 16, 2026
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
امریکی کمپنی کا برطانیہ میں قمری مشنز کے لیے اسپیس اسٹیشن خریدنے کا اعلان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
مسلمانوں اور عیسائیوں کو مل کر نفرت کا مقابلہ کرنا چاہیے: پوپ لیو
تازہ ترین مذہبی
مئی 15, 2026
بگڑتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے درمیان پاکستان کو صاف اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت
بگڑتے ہوئے ماحولیاتی حالات کے درمیان پاکستان کو صاف اور قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقلی کی فوری ضرورت
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
مئی 15, 2026
امریکی کمانڈر نے ایران میں شہری ہلاکتوں کے الزامات کو مسترد کر دیا
بریکنگ نیوز
مئی 15, 2026

You Might Also Like

Health

اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 12 کیس رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

زیتون کا تیل: امراض قلب اور موٹاپے سے نجات، لیکن کیسے؟

By Neha Ashraf
Health

لاہور میں پولیو کے تمام ماحولیاتی نمونے منفی پائے گئے

By Neha Ashraf
Health

پولیو کا خاتمہ محض ایک پروگرام نہیں بلکہ قومی مشن ہے، وفاقی وزیر صحت

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?