MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

ٹیکساس جیسی شدید بارشیں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے زیادہ ہونے لگی ہیں، ماہرین کا انتباہ

Last updated: جولائی 8, 2025 11:37 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

ماہرین کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کی وجہ سے زمین گرم ہو رہی ہے

چھٹیوں کے اختتام ہفتہ کے دوران ٹیکساس کے وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث تباہ کن سیلاب آئے، جن میں 100 سے زائد افراد، جن میں کئی بچے بھی شامل تھے، جان کی بازی ہار گئے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ایسے شدید موسمی حالات اب پہلے سے کہیں زیادہ عام اور شدید ہو رہے ہیں اور اس کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔

اگرچہ کسی مخصوص موسم کو براہِ راست موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ نہیں کہا جا سکتا، لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ زمین کا بڑھتا ہوا درجہ حرارت طوفانی بارشوں اور سیلابوں کی شدت میں اضافہ کر رہا ہے۔ نیشنل ویدر سروس (NWS) کی جانب سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی، لیکن رات کے وقت اچانک برسنے والی بارش اور دریاؤں کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا موقع نہیں مل سکا۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرِ موسمیات ڈینیئل سوین کے مطابق گرم ہوتی ہوئی زمین کی وجہ سے شدید بارشیں عام ہوتی جا رہی ہیں، کیونکہ گرم ہوا میں زیادہ نمی جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جو طوفانوں کے دوران بھاری بارشوں کا باعث بنتی ہے۔

ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو ڈیسلر نے کہا کہ خلیج میکسیکو کے گرم پانیوں سے اٹھنے والی نمی طوفانوں کو طاقتور بناتی ہے، جس سے ٹیکساس میں فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ ٹیکساس ہِل کنٹری جیسے پہاڑی علاقوں میں بارش کا پانی جلدی ندی نالوں میں بہہ جاتا ہے، جس سے دریاؤں کی سطح تیزی سے بڑھ جاتی ہے۔

ییل یونیورسٹی کی ماہر جینیفر مارلن نے کہا کہ فوسل فیولز (کوئلہ، گیس، تیل) کے جلنے سے پیدا ہونے والی گرمی فضا کو گرم کر رہی ہے، اور یہ گرم فضا زیادہ نمی جذب کر کے شدید بارشوں کا باعث بن رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بارش کی شدت میں اضافہ، سیلابوں کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔

اقدامات اور حل کی ضرورت

ماہرین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ابتدائی وارننگ سسٹمز کو بہتر بنائے، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرے، اور فوسل فیولز سے ہٹ کر شمسی اور ہوائی توانائی جیسے متبادل ذرائع کی طرف جائے۔ ڈیسلر نے خبردار کیا کہ اگر ان اقدامات پر عمل نہ کیا گیا تو شدید موسمی حالات مزید خراب ہوں گے۔

مارلن نے مؤثر قیادت اور عوامی دباؤ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہ
شہریوں کو اپنے رہنماؤں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ ملک کو صاف توانائی کی طرف منتقل کرنے کے لیے کیا کر رہے ہیں؟

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article امریکہ کی پلاسٹک کی پیداوار پر پابندیوں کی مخالفت، عالمی معاہدے کی بات چیت تعطل کا شکار
Next Article لیپ ٹاپ اسکیم کی افتتاحی تقریب 25 جولائی کو جناح کنونشن سینٹر میں ہو گی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

ملک بھر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

موسمیاتی بحران گہرا: عالمی گرمائش 2.6 ڈگری کی جانب بڑھ رہی ہے

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

امریکی دارالحکومتوں میں تھینکس گیونگ سفر سے قبل موسم کی وارننگ: بارش، برف اور سردی کا امکان

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

امریکہ کی پلاسٹک کی پیداوار پر پابندیوں کی مخالفت، عالمی معاہدے کی بات چیت تعطل کا شکار

By Sana Mustafa
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?