MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
کھیل

پاک بھارت ٹاکرے پر حالیہ جنگ کا اثر ہوگا؟ صحافی کے سوال پر آغا اور سوریا نے کیا کہا؟

Last updated: ستمبر 9, 2025 5:30 شام
Niaz Ali
Share
پاک بھارت ٹاکرے پر حالیہ جنگ کا اثر ہوگا؟ صحافی کے سوال پر آغا اور سوریا نے کیا کہا؟
SHARE

دبئی(9 ستمبر 2025): ایشیا کپ 2025 کا آج سے متحدہ عرب امارات میں آغاز ہورہا ہے جہاں افتتاحی میچ ہانگ کانگ اور افغانستان کے درمیان میچ سے ہورہا ہے۔

ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی 9 ستمبر منگل کے روز دبئی میں کی گئی، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی جبکہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے، ایشیا کپ پریس کانفرنس میں کپتانوں کی باڈی لینگویج اور مسکراہٹیں میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

اس موقع پر پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا اور بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ” کیا موجودہ صورتحال میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے میں کھلاڑی زیادہ جذباتی ہونگے، کیا آپ دونوں کو کوئی ہدایت ملی ہے "۔

اس سوال کے جواب پر دونوں کپتانوں نے انکار کیا، سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت میچ سے متعلق کسی کھلاڑی کو جارحانہ انداز اختیار کرنے کی کوئی خاص ہدایت نہیں کی گئی، بس اپنی گیم پر توجہ رکھیں گے تاہم ہمارے فاسٹ بولر جارحانہ انداز رکھتے ہیں اور بالرز کو جارحانہ انداز اپنانے سے نہیں روکوں گا۔

سوریا کمار یادو نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ میں جوش تو ہوتا ہے لیکن ہم جس بھی میچ میں فیلڈ پر آتے ہیں جارحانہ انداز ہی اپناتے ہیں۔

سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم نے سہ ملکی سیریز میں ایک ٹیم کی طرح اچھا پرفارم کیا ہے اور آگے بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستانی کھلاڑیوں کو دبئی میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔

پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ سہ ملکی سیریز سے ہمیں ایشیا کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا، ایشیا کپ میں ہر چیلنج کو قبول کرتے ہیں اور کافی پُراعتماد ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی میں موسلا دھار بارش، اربن فلڈنگ کا خطرہ
Next Article دوحہ میں دھماکے، اسرائیل کا حماس قیادت پر حملے کا دعویٰ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

کھیل

سلمان علی آغا کے جلد ہی ٹیسٹ کپتان بننے کی پیشگوئی

By Shaista Khan
قائدِ اعظم ٹرافی فائنل: چوتھا روز، سیالکوٹ کی دوسری اننگز میں پیش قدمی — اسکور 12 رنز بغیر نقصان کے
کھیل

قائدِ اعظم ٹرافی فائنل: چوتھا روز، سیالکوٹ کی دوسری اننگز میں پیش قدمی اسکور 12 رنز بغیر نقصان کے

By Niaz Ali
پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹیم سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
کھیل

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ٹیم سنوکر ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

By Niaz Ali
کھیل

برسبین میں تاریخ رقم، ہیٹ نے 258 رنز کا ہدف حاصل کر لیا

By Salman Khan
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?