MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب

Last updated: مارچ 25, 2026 10:20 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

‎ہم میں سے اکثر لوگوں کے ذہن میں ایک مخصوص تصور ہوتا ہے کہ دل کے دورے کا شکار صرف موٹے، زیادہ وزن والے درمیانی عمر کے ورزش نہ کرنیوالے اور تلی ہوئی چیزیں کھانے والے ہی ہوتے ہیں۔

‎لیکن معروف ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر اولیور گٹ مین کا کہنا ہے کہ یہ تصور خطرناک حد تک غلط ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق دل کی بیماری کا ایک بڑا اور خطرناک سبب ہائی کولیسٹرول ہے اور یہ ان لوگوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے جو بظاہر دبلے پتلے، فٹ اور صحت مند نظر آتے ہیں۔

‎انھوں نے کہا کہ اگرچہ غیر صحت بخش عادات جیسے زیادہ چکنائی والی غذا کھانا، زیادہ شراب نوشی اور ورزش سے گریز دل کے دورے کے خطرے کو بڑھاتے ہیں، لیکن انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف جسمانی ساخت سے مکمل اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

‎کولیسٹرول پر صرف وزن اثر انداز نہیں ہوتا۔ جینیات، خوراک، عمر اور جسمانی سرگرمی، یہ تمام عوامل کولیسٹرول کی سطح پر اثر ڈالتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ زیادہ کولیسٹرول اکثر کوئی علامات ظاہر نہیں کرتا، یہاں تک کہ بہت دیر ہو جاتی ہے۔ ہائی کولیسٹرول کو اکثر خاموش قاتل کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دل کے دورے، فالج اور دیگر قلبی بیماریوں کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔

‎واضح رہے کہ ہائی کولیسٹرول جو برطانیہ میں موت اور معذوری کی سب سے بڑی وجہ ہے اور ہر سال تقریباً 170,000 افراد اس وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں۔

‎اس حوالے سے ڈاکٹر گٹ مین نے حقائق اور غلط فہمیوں کو واضح کرنے کے حوالے سے کہا کہ سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کولیسٹرول کیا ہے۔ یہ ایک چکنائی جیسا مادہ ہے جسے لیپڈ کہا جاتا ہے اور یہ جسم کے ہر خلیے میں پایا جاتا ہے، تمام کولیسٹرول نقصان دہ نہیں ہوتا۔

‎ایچ ڈی ایل کولیسٹرول جسے مفید کولیسٹرول کہا جاتا ہے، خون میں موجود اضافی کولیسٹرول کو جگر تک لے جاتا ہے جہاں اسے ختم کر دیا جاتا ہے۔ لیکن نقصاندہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول، مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ یہ شریانوں کی دیواروں میں جمع ہو کر چکنائی کی تہہ بناتا ہے، جس سے خون کی نالیاں تنگ ہو جاتی ہیں اور دل کے دورے یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر ایچ ڈی ایل کی مقدار کم ہو، تو یہ نقصان دہ کولیسٹرول زیادہ آسانی سے جمع ہو سکتا ہے۔

‎ڈاکٹر گٹ مین کے مطابق صرف کل کولیسٹرول کا عدد مکمل تصویر نہیں دکھاتا۔  بلکہ دو افراد کا کل کولیسٹرول ایک جیسا ہو سکتا ہے، لیکن ان کے دل کی بیماری کے خطرات مختلف ہو سکتے ہیں۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ اچھے اور برے کولیسٹرول کا توازن کیسا ہے دیگر عوامل جیسے بلڈ پریشر، عمر، سگریٹ نوشی، ذیابیطس اور فیملی ہسٹری بھی دیکھتے ہیں۔ لہٰذا صرف ایک نمبر پر توجہ دینا کافی نہیں۔

‎انھوں نے کہا بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ دبلے اور متحرک ہیں تو انہیں کولیسٹرول کی فکر نہیں کرنی چاہیے، لیکن یہ سوچ غلط اور خطرناک ہو سکتی ہے۔ دبلا ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ آپ کا کولیسٹرول صحت مند ہے۔ کولیسٹرول پر صرف وزن نہیں بلکہ کئی دیگر عوامل بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Next Article وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

شجاع آباد کی رہائشی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ، صورت حال تشویش ناک ہو گئی

By Neha Ashraf
Health

بلوچستان میں قدرتی طور پر رپورٹ ہیپاٹائٹس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?