MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ، صورت حال تشویش ناک ہو گئی

Last updated: دسمبر 7, 2025 12:28 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ذیابیطس دنیا بھر میں عالمی صحت ایک ایک بڑھتا ہوا بحران بنتا جا رہا ہے، جہاں تخمینوں کے مطابق اس وقت 589 ملین بالغ افراد (عمر 20–79 سال) اس مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، یعنی ہر 9 میں سے 1 بالغ شوگر کا شکار ہے، مزید اندازے بتاتے ہیں کہ 2050 تک یہ تعداد بڑھ کر 853 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

‎پاکستان میں صورت حال خاص طور پر تشویش ناک ہے، تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بالغوں میں ذیابیطس کی شرح پھیلاؤ 31.4 فی صد ہے، یعنی تقریباً 3 کروڑ 45 لاکھ افراد، جو شرح کے لحاظ سے پاکستان کو دنیا میں سب سے زیادہ ذیابیطس کے بوجھ والا ملک بناتا ہے۔

‎اسلام آباد میں قائم پاکستان انسٹی ٹیوشن آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں ذیابیطس او پی ڈی وزٹس اور داخل مریضوں کی دیکھ بھال کا بڑا حصہ بن چکا ہے، جہاں مریض بڑی تعداد میں پیچیدگیوں جیسے ڈایابیٹک فٹ، نیوروپیتھی اور گردوں کے مسائل کے ساتھ پیش ہوتے ہیں۔ یہ بڑھتا ہوا بوجھ مستقبل میں دستیاب اسپتال وسائل کے لیے شدید دباؤ کا باعث بن سکتا ہے، اندازہ ہے کہ پمز میڈیکل او پی ڈی میں تقریباً 10 ہزار یا اس سے زائد مریض ذیابیطس کے لیے باقاعدہ فالو اپ پر ہیں، اور یہ تعداد ہر ماہ مسلسل بڑھ رہی ہے۔

‎اکتوبر کے آخر سے نومبر 2025 تک جنرل میڈیسن ڈپارٹمنٹ نے پروفیسر ڈاکٹر شِفات خاتون کی قیادت میں مختلف تعلیمی و آگاہی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا جن میں آئی ایم سی بی H-9/4 اسلام آباد اور کامسیٹس یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام بھی شامل تھے۔ 19 سے 26 نومبر تک پمز میں پری کانفرنس ورکشاپ اور مرکزی ’’ورلڈ ڈایابیٹیز ڈے 2025‘‘ کانفرنس منعقد ہوئی، جن میں طرزِ زندگی سے متعلق گروپ سیشنز، اے آئی اِن میڈیسن تربیتی ورکشاپ، کلیدی تقاریر، پینل مباحثے اور عوامی آگاہی پروگرام شامل تھے۔

‎جنرل میڈیسن ڈیپارٹمنٹ اور متعدد شعبوں کے معالجین پر مشتمل ایک آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں متوازن غذا، کم چینی، باقاعدہ ورزش، اسٹریس میں کمی اور معمول کی اسکریننگ جیسے احتیاطی اقدامات پر زور دیا گیا۔ یہ تمام مربوط سرگرمیاں اس بات کی واضح عکاس ہیں کہ پمز بڑھتی ہوئی ذیابیطس کی وبا سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی تک رسائی، احتیاطی تعلیم، ابتدائی اسکریننگ اور جدید طبی تربیت کے ذریعے اپنے عزم کو مضبوطی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صبا قمر کے ’نو میک اپ‘ دعوے پر سوشل میڈیا کی کڑی تنقید
Next Article پاکستان میں بچوں میں پیدائشی طور پر دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

پوشیدہ غذائی کمی بے چینی کی ممکنہ وجہ قرار
Health

پوشیدہ غذائی کمی بے چینی کی ممکنہ وجہ قرار

By Misbah Jogyat
Health

انزائٹی جیسے عام عارضے سے بچنے کا آسان ترین طریقہ

By Neha Ashraf
Health

جناح انسٹیٹیوٹ کے نام میں تبدیلی زیر غور نہیں : مریم اورنگزیب کی وضاحت

By Neha Ashraf
Health

صحت کا مسئلہ کسی بھی ملک کے لیے نیشنل سکیورٹی چیلنج ہے، مصطفیٰ کمال

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?