کراچی: گلستانِ جوہر بھٹائی آباد میں اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گھر سے تین خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ واقعہ ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق خواتین کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا، جبکہ ایک کمسن بچی اور ایک شخص زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق خواتین کی شناخت مینا، دانیہ اور عاشی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں نندنی اور اجے شامل ہیں، جن میں اجے مقتول خواتین کا ماموں بتایا جارہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ اجے نے ہی خواتین پر حملہ کیا۔ بعد ازاں ایک اور زخمی خاتون کی شناخت پریا کے نام سے ہوئی، جو محلے دار تھی اور شور سن کر گھر میں داخل ہوئی تو اس پر بھی اجے نے حملہ کردیا۔
ایس ایس پی ملیر نے تصدیق کی کہ کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو جھگڑے یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا
