کراچی – سائٹ سپر ہائی وے پر دلداد عمرانی گوٹھ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے بعد دو زخمی حالت میں گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال ولد طاہر اور نور آغا عرف نور محمد ولد بادشاہ خان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
ملزمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں عادی جرائم پیشہ ہیں جو پہلے بھی قتل، پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ، موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے موٹر سائیکل اسنیچنگ اور لفٹنگ کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
