MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کیا بچوں میں برین ٹیومر کینسر بن سکتے ہیں؟ والدین کیلئے اہم معلومات

Last updated: جون 11, 2025 2:05 صبح
Fatima Nadeem
Share
SHARE

برین ٹیومر ایک ایسا مرض ہے جو زندگی کے کسی بھی حصے میں کسی کو بھی لاحق ہو سکتا ہے — چاہے وہ نوزائیدہ بچے ہوں یا ضعیف العمر بزرگ۔ اگرچہ ہر برین ٹیومر کینسر نہیں ہوتا، مگر ماہرین کے مطابق بہت چھوٹے بچوں اور بڑی عمر کے افراد میں برین ٹیومر کے کینسر میں تبدیل ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

فورٹس اسپتال نوئیڈا کے نیورو اور اسپائن سرجری کے سربراہ ڈاکٹر راہول گپتا کے مطابق برین ٹیومر کسی بھی عمر میں ہو سکتا ہے اور بچے بھی اس سے محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں میں برین ٹیومر زیادہ تر دماغ کے اندرونی حصوں میں بنتا ہے، جو اسے زیادہ خطرناک بنا دیتا ہے اور کینسر ہونے کا امکان بڑھا دیتا ہے۔

بچوں میں برین ٹیومر کی ابتدائی علامات

بچوں میں برین ٹیومر کی ابتدائی علامات میں بار بار سردرد ہونا، قے آنا، سر کا سائز غیر معمولی طور پر بڑھ جانا اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ نوزائیدہ بچوں میں برین ٹیومر دماغ میں پانی کے بہاؤ کو متاثر کر کے ہائیڈرو سیفالس (Hydrocephalus) جیسی حالت پیدا کر سکتا ہے، جس سے سر بہت بڑا ہو جاتا ہے۔

بڑے بچوں میں اس مرض کی علامات میں چڑچڑاپن، بھوک کی کمی، وزن میں تیزی سے کمی اور نظر کے مسائل شامل ہو سکتے ہیں۔ بعض بچوں کو دھندلا یا دوہرا دکھائی دیتا ہے، جبکہ کچھ بچوں کی آنکھیں نیچے کی طرف جھکی ہوئی محسوس ہوتی ہیں، جسے "سن سیٹنگ سائن” کہا جاتا ہے۔

دیگر علامات میں ہاتھ یا پاؤں کی کمزوری، چہرے کا ایک طرف جھک جانا، اور جسم کی حرکات میں سختی شامل ہو سکتی ہیں۔ یہ سب علامات دماغ میں دباؤ بڑھنے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر برین ٹیومر کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ علامات شدت اختیار کر سکتی ہیں، جو بچے کوما میں لے جا سکتی ہیں یا جان کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کی جسمانی، ذہنی اور رویوں میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھیں، اور کسی بھی غیر معمولی علامت کی صورت میں فوری طور پر نیورولوجسٹ سے رجوع کریں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article قربانی کے گوشت کے اصل سپر فوڈز: وہ اعضا جنہیں ہم بھول جاتے ہیں
Next Article پاکستان میں 80 فیصد کینسر کے مریض ایٹمی توانائی کمیشن کے اسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں، رپورٹ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

سعودی عرب کے اسپتال نے عالمی ریکارڈ بنا لیا!

By Neha Ashraf
Health

سوشل میڈیا سے قلیل مدتی لاتعلقی ذہنی صحت کیلئے مفید قرار

By Neha Ashraf
Health

کراچی: پیر کے روز پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے 2 دوران علاج دم توڑ گئے

By Neha Ashraf
Health

دماغی کمزوری، یاداشت ختم کرنیوالی بیماری الزائمر کی روک تھام کرنے والا انجکشن تیار

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?