MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ٹھل کی رہائشی بچی کی موت کا ایچ پی وی ویکسین سے کوئی تعلق نہیں، تحقیقاتی ٹیم

Last updated: اکتوبر 4, 2025 10:05 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ٹھل کی رہائشی کم سن بچی کی موت کے محرکات کی تحقیقات کے لیے مقرر کردہ 6 رکنی میڈیکل ٹیم نے اہلخانہ کے دعوے کے برخلاف اپنی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ بچی کی موت کا تعلق ویکسین سے نہیں تھا۔

‎ رپورٹ کے مطابق ای پی آئی (ایکسپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن) سندھ کے سربراہ کو بھیجی گئی رپورٹ میں جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) نے بتایا کہ 9 سالہ بچی (جسے ابتدائی رپورٹس میں غلطی سے نوعمر بتایا گیا تھا) کو سکھر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں اینٹیرک فیور (ٹائیفائیڈ بخار) کی تشخیص ہوئی تھی۔

‎تحقیقات کے مطابق بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں ہوا، تاہم اہل خانہ کے انٹرویوز اور ’وربل آٹوپسی‘ کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ ایچ پی وی ویکسین لگنے کے بعد اس کی موت محض اتفاقیہ تھی، کیونکہ نہ اس کے گھر میں اور نہ ہی علاقے کے کسی اور بچے کو ویکسین سے کوئی منفی اثر ہوا۔

‎رپورٹ میں کہا گیا کہ بچی، جسے اہل خانہ کبھی سمیرا اور کبھی سمعیہ کہتے تھے، کو 20 ستمبر کو ایچ پی وی ویکسین لگائی گئی تھی، بعد ازاں اسے پہلے مختلف اتائیوں کے پاس لے جایا گیا اور پھر 28 ستمبر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹھل پہنچایا گیا۔

‎ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جب بچی کو لایا گیا تو اسے بخار تھا اور وہ کسی کو اپنے قریب آنے نہیں دے رہی تھی، جس کے بعد اسے سکھر کے ایک ٹرشری ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

‎میڈیکل ٹیم نے سکھر انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کا ریکارڈ بھی حاصل کیا، جہاں بچی کو ٹائیفائیڈ کی تشخیص ہوئی تھی، اگلے ہی دن اس کا انتقال ہوگیا، تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی درخواست پر انہیں مثبت جواب نہیں ملا۔

‎اس کے برعکس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اہل خانہ سے کہا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے رجوع کریں لیکن اہل خانہ نے ایسا نہیں کیا۔

‎تحقیقات کرنے والی ٹیم نے بچی کے گھر کا بھی دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ پیڈیاٹریشن نے علاقے میں دیگر ویکسین لگوانے والی بچیوں کا بھی معائنہ کیا، جن کے بارے میں اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں بخار اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات تھیں۔

‎انہیں جیکب آباد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جِمز) لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان علامات کو بے چینی کا نتیجہ قرار دیا، یہ بھی معلوم ہوا کہ بچیوں نے 2 دن سے کچھ نہیں کھایا تھا۔

‎تحقیقاتی ٹیم نے ویکسین کے بیچ نمبر، ایکسپائری ڈیٹ اور کولڈ چین کے نظام کا بھی جائزہ لیا اور اسے درست اور تسلی بخش پایا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ‎بھارتی فارما کمپنی کے کف سیرپ پینے سے 8 بچوں کی جان چلی گئی
Next Article پالک: جلد اور بالوں کو خوبصورتی کا ضامن
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
معیشت آئی سی یو سے باہر آ چکی ہے، خواجہ آصف کا دعویٰ
سیاست
جون 16, 2026
منشیات فروش انمول کے فون سے 100 جی بی ڈیٹا اور 75 ہزار تصاویر برآمد
منشیات فروش انمول کے فون سے 100 جی بی ڈیٹا اور 75 ہزار تصاویر برآمد
تازہ ترین عدالت اور جرائم
جون 16, 2026
ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 16, 2026
پاکستان جمعہ کو جنیوا میں امریکہ-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا
پاکستان جمعہ کو جنیوا میں امریکہ-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا
pakistan
جون 16, 2026
مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
international
جون 16, 2026
سینیٹ کمیٹی کی سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ٹیکس کی منظوری
سینیٹ کمیٹی کی سوشل میڈیا آمدن پر 5 فیصد ٹیکس کی منظوری
کاروبار اور تجارت
جون 16, 2026

You Might Also Like

Health

لاہور: جناح ہسپتال کے تھرڈفلور پر فالس سیلنگ گر گئی

By Neha Ashraf
Health

‎H3N2 فلو میں غیر معمولی اضافہ: ڈاکٹرز نے وجوہات اور احتیاطی تدابیر بتا دیں

By Neha Ashraf
Health

پنجاب میں دل کے 2 اسپتالوں پر اسپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشن ایکٹ لاگو

By Neha Ashraf
Health

ڈاکٹروں کی حاضری یقینی بنانے کیلئے اسپتالوں میں اے آئی کیمرے نصب کیے ہیں، وزیر صحت بلوچستان

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?