ہلاک کرنے والے افسران و جوانوں کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد محمد علی شاہ آڈیٹوریم، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی سندھ غلام نبی میمن تھے، جبکہ ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز سمیت افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
10 اکتوبر کو تھانہ سچل کی حدود میں ہونے والے واقعے کے بعد، ایم نائن موٹروے جامشورو کے قریب پولیس مقابلے میں تمام چاروں ملزمان ہلاک اور چھینی گئی گاڑی برآمد ہوئی۔
آئی جی سندھ نے بروقت اور کامیاب کارروائی پر افسران و اہلکاروں کو کیش ایوارڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا:
“یہ کامیابی جدید ٹیکنالوجی، بہترین کوآرڈینیشن اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ سندھ پولیس کا وژن شہریوں کے تحفظ اور امن کے قیام پر مرکوز ہے
