MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

اسٹیتھو اسکوپ میں 200 سال بعد تبدیلی، اے آئی سے منسلک کرنے پر کام شروع

Last updated: اکتوبر 19, 2025 9:35 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ماہرین صحت کی جانب سے دل، سینے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے آلے اسٹیتھو اسکوپ کو 200 سال بعد تبدیل کرنے پر کام شروع کرکے اسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے منسلک کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔

‎طبی ویب سائٹ کے مطابق طبی ماہرین اسٹیتھو اسکوپ کو اے آئی کی مدد سے بہتر بنانے میں مصروف ہیں اور اب تک کی ابتدائی تحقیق اور نتائج کے مطابق اے آئی کی مدد سے اسٹیتھو اسکوپ مختلف بیماریوں کی آوازوں کو انسانوں سے بہتر انداز میں پہچان سکتا ہے۔

‎محققین کے مطابق اے آئی کے امتزاج سے ڈاکٹرز اسٹیتھو اسکوپ کے ذریعے وہ آوازیں بھی سن سکتے ہیں جو عام کان سے شاید سنائی نہ دیں لیکن اے آئی کی مدد سے اسٹیتھو اسکوپ کو بہتر بنانے سے بیماری کی شخیص جلد ہو سکتی ہے۔

‎عام طور پر ڈاکٹر اس آلے سے دل کی آواز سنتے ہیں اور اگر کوئی غیر معمولی آواز ہو تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

‎ماہرین کے مطابق تاہم بہت سی بیماریوں میں وہ تبدیلیاں جو آوازوں میں ہوتی ہیں، اتنی واضح نہیں ہوتیں کہ عام کان انہیں سن سکے، اس لیے اسٹھیتھو اسکوپ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

‎محققین کا کہنا ہے کہ اگر اسٹیتھو اسکوپ سے حاصل ہونے والی آوازوں کو ڈیجیٹل سگنلز میں تبدیل کیا جائے اوراے آئی کی مدد سے ان کا تجزیہ کیا جائے تو اس سے معمولی اور باریک فرق کو بھی پہچانا جا سکتا ہے۔

‎اسی سلسلے میں ماہرین کی جانب سے اسٹھیتو اسکوپ کو اے آئی کے ذریعے بہتر بنانے کی تحقیق کے ابتدائی نتائج بتاتے ہیں کہ نئے طریقے سے اسٹیتھو اسکوپ اے آئی کی مدد سے صحت مند آوازوں کو 95 فیصد سے زیادہ درستگی سے پہچان سکتا ہے جب کہ مختلف دل کی بیماریوں کے درمیان فرق کرنے میں بھی تقریبا 85 فیصد درستگی رکھتا ہے۔

‎تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اے آئی ایسی تبدیلیاں بھی پکڑ سکتا ہے جو مرمر یا دیگر واضح آوازوں سے پہلے وقوع پذیر ہوتی ہیں، یعنی بیماری کی بہت جلد تشخیص ممکن ہو سکتی ہے۔

‎ابھی اسٹیتھو اسکوپ کو اے آئی سے منسلک نہیں کیا گیا، تاہم اس ضمن میں ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، جس کے بعد اسے اے آئی سے منسلک کرکے تقریبا 200 سال بعد اسے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کینسر مریضوں کا سگریٹ نوشی ترک کرنا زندگی میں اضافے کا سبب
Next Article ڈبلیو ایچ او نے عالمی سطح اینٹی بائیوٹکس مزاحمت میں اضافے سے خبردار کردیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
وفاقی وزیر خزانہ 12 جون کو مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کریں گے
Economy سیاست
جون 10, 2026
جاپان کے بعد نیپال نے بھی بھارتی آموں پر پابندی عائد کر دی
جاپان کے بعد نیپال نے بھی بھارتی آموں پر پابندی عائد کر دی
کاروبار اور تجارت
جون 10, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: ڈرون حملوں کے خطرات، سکیورٹی اداروں کی دوڑ شروع
کھیل
جون 10, 2026
پاکستان میں شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان: محکمہ موسمیات نے گرد و باد اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی
پاکستان میں شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان: محکمہ موسمیات نے گرد و باد اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 10, 2026
امریکی مہنگائی کے کم اعداد و شمار کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان محدود
امریکی مہنگائی کے کم اعداد و شمار کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان محدود
Economy
جون 10, 2026
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان، شان مسعود کی کپتانی خطرے میں
بریکنگ نیوز کھیل
جون 10, 2026

You Might Also Like

بنگلہ دیش میں خسرے کی مہلک وبا، ہزاروں بچے متاثر
Healthتازہ ترین

بنگلہ دیش میں خسرے کی مہلک وبا، ہزاروں بچے متاثر

By Ayesha Masood
Health

سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق

By Neha Ashraf
Pakistan Medical Association کا نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کے تحت ہیلتھ کیئر اخراجات میں ریلیف کا مطالبہ
Health

Pakistan Medical Association کا نئے وفاقی بجٹ میں ٹیکس اصلاحات کے تحت ہیلتھ کیئر اخراجات میں ریلیف کا مطالبہ

By Misbah Jogyat
Health

کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کے بعد ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?