MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی اداروں کی کارروائی، کالعدم زینبیون بریگیڈ کے 2 دہشتگرد گرفتار

Last updated: اکتوبر 23, 2025 10:18 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی – سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر اور ایس پی ملک سنکھار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت اسرار حسین گلگتی ولد ابرار حسین اور معصوم رضا عرف عامراللہ عرف عمران موٹا ولد مرزا انور علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے دو نائن ایم ایم پستول اور دو ہینڈ گرنیڈز برآمد کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کے بعد 32 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ شہر میں فرقہ وارانہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انھوں نے 9 اکتوبر کو یونیورسٹی روڈ پر قاری انس رحمان اور مئی 2025 میں شیرپاؤ کالونی میں قاری عبد الرحمن کو قتل کیا۔

ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ ملزم معصوم رضا ریڈ بک میں شامل مطلوب دہشتگرد ہے۔ گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کے سرگرم رکن ہیں اور شہر میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں۔

ملزمان نے اپنے غیر ملکی رابطوں اور مالی معاونت کا بھی انکشاف کیا ہے، جبکہ تنظیم کا مرکزی رہنما پڑوسی ملک میں مقیم ہے جو ان سے رابطے میں رہتا تھا۔ حکام کے مطابق اس نیٹ ورک کے کئی سہولت کاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، اور دہشتگردی کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کی مالی معاونت کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، جبکہ سی ٹی ڈی کو شہر میں سرگرم سلیپر سیلز کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہو گئی ہیں، جن کے خلاف جلد کارروائی متوقع ہے۔

انھوں نے بتایا کہ قاری انس رحمان کو گرفتار ملزمان نے ٹریپ کر کے بلدیہ ٹاؤن سے یونیورسٹی روڈ بلایا، جہاں قتل کی واردات کی گئی۔ اسی سراغ کی بنیاد پر سی ٹی ڈی نے پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا۔

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ کراچی میں اسلحہ کرایہ پر دستیاب ہے اور سلیپر سیلز نے مختلف مقامات پر اسلحے کے ذخائر چھپا رکھے ہیں۔ سی ٹی ڈی کو ان ٹھکانوں کا پتہ چل چکا ہے اور کارروائیاں جاری ہیں۔


Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article صبا قمر کا انکشاف: “ریپ سروائیور کا کردار نبھانا میرے لیے جذباتی طور پر تھکادینے والا تجربہ تھا”
Next Article طلحہ انجم کے کنسرٹس میں شائقین کی جانب سے بوتلیں پھینکنے کے واقعات جاری، گلوکار کا ردعمل: "مسئلہ میوزک نہیں، رویے کا ہے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کراچی پورٹ پر کثیرالمقاصد کارگو ہینڈلنگ کے نئے مرحلے کا آغاز
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مذاکرات، گیس اور بجلی کے گردشی قرضے پر تشویش
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
نئی آٹو پالیسی پر آئی ایم ایف سے اتفاق نہ ہو سکا، مزید مشاورت کا فیصلہ
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو تیسرے ممالک میں تارکینِ وطن کی بے دخلی دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی
کاروبار اور تجارت
اکتوبر 2, 2026
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

ٹک ٹاکر شمسو عائشہ گیلمنہ قتل کیس، عدالت نے 5 ملزمان کے ریمانڈ منظور کرلیے
عدالت اور جرائم

ٹک ٹاکر شمسو عائشہ گیلمنہ قتل کیس، عدالت نے 5 ملزمان کے ریمانڈ منظور کرلیے

By Yamna Shahid
مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار سیاح ہلاک
تازہ ترینعدالت اور جرائم

مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے چار سیاح ہلاک

By Haris Ali
عدالت اور جرائم

"راولپنڈی میں پولیس مقابلہ: بچوں سے زیادتی کا خطرناک ملزم ہلاک، دو ساتھی فرار”

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

سانحہ گل پلازہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?