MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

سندھ میں ڈینگی وائرس کے وار، حکومت نے تشخیصی ٹیسٹ کی قیمت میں نمایاں کمی کردی

Last updated: اکتوبر 31, 2025 11:02 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہےجس کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے مجموعی طور پر 5742 ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1558 مثبت آئےہیں۔

‎رپورٹ کے مطابق کراچی ڈویژن میں 4010 ٹیسٹ ہوئے جن میں 758 کیسز سامنے آئے جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 1732 ٹیسٹ کیے گئے اور 800 کیسز رپورٹ ہوئے۔

‎گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 81 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 68 نئے مریض داخل ہوئے۔

‎اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 58 مریض جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے 25 مریض صحتیاب ہوکر گھر گئے۔

‎گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

‎سرکاری و نجی اسپتالوں میں مریضوں کیلیے بستر مختص:

‎رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 201 جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 180 ہے۔

‎کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 251 بیڈ مختص جبکہ حیدرآباد میں 116 اور اندرون سندھ میں 528 ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 895 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔

‎کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 132 بیڈ مختص جبکہ حیدرآباد میں 161 اور اندرون سندھ میں 36 ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 329 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔

‎کتنی لیبارٹریز کام کررہی ہیں؟

‎سیکریٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ نے بتایا کہ کراچی میں کل 36 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں 13 سرکاری اور 23 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔

‎حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 18 لیبارٹریز متحرک ہیں جن میں 7 سرکاری اور 11 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔ رواں ماہ صوبے بھر میں ڈینگی کے 2090 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

‎سال 2025 کے دوران مجموعی کیسز کی تعداد 2735 تک پہنچ گئی ہے۔ رواں ماہ کراچی ڈویژن میں 1005 جبکہ حیدرآباد ڈویژن میں 938 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح میرپورخاص ڈویژن میں 114، سکھر ڈویژن میں 13، شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 14 جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں 6 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

‎ٹیسٹ کی قیمت میں نمایاں کمی:

‎سیکریٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدام کر رہے ہیں۔ ڈینگی، ملیریااور سی بی سی ٹیسٹوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے،نئی قیمتوں کااطلاق ہوچکا ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ ملیریا کا ٹیسٹ 3000 روپے سے کم ہوکر صرف 600 روپے، ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 3450 سے کم ہوکر 1100 روپے، ڈینگی کومبو ٹیسٹ اب 4150 کے بجائے 1500 روپے، فالواپ سی بی سی کی قیمت1250سےکم ہوکر500روپے ہوگئی ہے۔

‎حکومتی اقدامات:

‎اُدھر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت سندھ ڈینگی کے تمام کیسز کی نگرانی کر رہا ہے۔عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ خبر یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات پر یقین نہ کریں۔

‎انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں انسدادِ ڈینگی مہم پر سنجیدگی سے کام کررہی ہے، تمام اضلاع میں اسپرے، فاؤگنگ اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی صحت سے وابستہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی علاقے میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے کیونکہ یہی مچھر کی افزائش کا بنیادی سبب بنتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی
Next Article ’پاکستان آئیڈل‘ کے جج بننے پر تنقید — فواد خان کا دلچسپ ردِعمل
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026
وزن میں کمی سے مدافعتی نظام بہتر، کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے
Health
مارچ 25, 2026
ہائی کولیسٹرول دبلے افراد میں بھی دل کے دورے کا سبب بن سکتا ہے، ماہر امراض قلب
Health
مارچ 25, 2026
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026

You Might Also Like

Health

‎دی لانسٹ میں شائع نئی تحقیق نے پاکستان میں مشترکہ کینسر رجسٹری کے قیام کی فوری ضرورت پر زور دیا

By Neha Ashraf
Health

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آتشزدگی، ڈاکٹر زخمی

By Neha Ashraf
Health

13 اکتوبر سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کے آغاز کا اعلان

By Neha Ashraf
Health

پاکستان اور بحرین کے درمیان شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?