MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

27ویں آئینی ترمیم پر پریشانی کی ضرورت نہیں، بلدیاتی نظام کو آئینی تحفظ دیا جائے، ایم کیو ایم

Last updated: نومبر 8, 2025 2:24 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کسی پریشانی کی ضرورت نہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ملک میں بلدیاتی نظام سمیت کئی اہم اصلاحات پر عملدرآمد چاہتی ہے تاکہ عوام کو براہِ راست سہولتیں میسر آئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے 27ویں ترمیم پر بات ہو رہی ہے۔ "26ویں ترمیم کے وقت بھی ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں،” انہوں نے کہا۔

انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے اس معاملے پر خود وزیراعظم سے رابطہ کیا۔ "27ویں آئینی ترمیم دراصل گڈ گورننس اور صوبوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کے بارے میں ہے،” انہوں نے وضاحت کی۔

ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ اب ایک آئینی عدالت کے قیام کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کیونکہ "آئینی مقدمات صرف 10 فیصد ہیں مگر عدالتوں کا 50 فیصد وقت لے لیتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد تعلیم صوبوں کے حوالے کی گئی تھی، لیکن نتائج توقعات کے برعکس نکلے۔ "اب یہ سوچنا ہوگا کہ تعلیم اور آبادی کے شعبوں میں بہتر فیصلے کیسے کیے جائیں، ہماری رائے ہے کہ بہبودِ آبادی کا محکمہ وفاق کے تحت ہونا چاہیے،” انہوں نے کہا۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ آرٹیکل 243 کو موجودہ قومی ہم آہنگی اور دفاعی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کو آئینی حیثیت دی جائے، "بلدیاتی حکومت کو بھی حکومت سمجھا جائے، اس کا تحفظ آئین کرے، اور سپریم کورٹ نگرانی کرے تاکہ منتخب ناظم اور میئر اپنی مدت پوری کریں۔”

دوسری جانب، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آئین ایک مقدس دستاویز ضرور ہے لیکن کوئی آسمانی صحیفہ نہیں، "وقت کے تقاضوں کے مطابق ترامیم ہوتی رہنی چاہئیں، 26ویں کے بعد اگر 27ویں ترمیم کی ضرورت ہے تو اس میں گھبرانے کی بات نہیں۔”

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو خودمختاری دی گئی، اب وقت آ گیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو بھی مکمل خودمختاری دی جائے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے زور دیا کہ آئین میں یہ واضح طور پر درج کیا جائے کہ بلدیاتی حکومت کی مدت مکمل ہوتے ہی نئے انتخابات کرائے جائیں تاکہ عوامی نمائندگی کا تسلسل برقرار رہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article 27ویں آئینی ترمیم آئین کی روح کے خلاف ہے، وفاق کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، بیرسٹر گوہر
Next Article آئین سے کھلواڑ نہیں کرنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

سیاست

اسحاق ڈار کا بلوچستان کے چیلنجز سے نمٹنے کے حکومتی عزم کا اعادہ

By Abdul Saboor
سیاست

عمران خان کا لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی، ایران کے امریکی اڈے پر حملے کے بعد پیشرفت

By Hannan Khani
راجہ محمد صدیق نے حلقہ ایل اے-4 کھڑی شریف سے کامیابی حاصل کر لی
تازہ ترینسیاست

راجہ محمد صدیق نے حلقہ ایل اے-4 کھڑی شریف سے کامیابی حاصل کر لی

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?