MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
انٹرٹینمنٹ

بی بی سی کی دھوکا دہی نے لیڈی ڈیانا کو غیر محفوظ چھوڑا، چارلس اسپنسر

Last updated: نومبر 26, 2025 10:44 شام
Sameer Sheikh
Share
SHARE

پرنسس ڈیانا کے بھائی، ارل چارلس اسپنسر نے ایک بار پھر بی بی سی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کی جانب سے 1995 کے شاہکار انٹرویو کے لیے اختیار کی گئی ’’دھوکے بازیاں‘‘ براہِ راست ان حالات کا سبب بنیں جنہوں نے ڈیانا کو ان کی موت سے قبل غیر محفوظ بنا دیا۔

پیپلز میگزین سے گفتگو میں اسپنسر نے کہا کہ بی بی سی کے سینیئر افراد نے ’’شرمناک دھوکا دہی‘‘ کے ذریعے مارٹن بشیر کا انٹرویو ممکن بنایا، جو بعد میں ڈیانا کی زندگی میں خوف اور عدم اعتماد کا باعث بنا۔ ان کے مطابق، یہی عوامل 1997 کی اُس رات تک اثر انداز رہے جب ڈیانا پیرس میں حادثے کا شکار ہوئیں۔

ان کے بیانات اس تحقیق کے چار سال بعد سامنے آئے ہیں جس میں ثابت ہوا تھا کہ بشیر نے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس اور جھوٹے دعوے تیار کرکے ڈیانا کا اعتماد جیتا۔ ان جھوٹوں میں یہ تاثر بھی شامل تھا کہ ڈیانا کے قریبی افراد، بشمول ان کے پرائیویٹ سیکریٹری پیٹرک جیفسن، مبینہ طور پر ان کی نگرانی کر رہے تھے۔

جیفسن نے پیپلز سے گفتگو میں کہا کہ ڈیانا کا خوف بجا تھا کیونکہ ان کے سامنے پیش کی گئی معلومات نے انہیں “حقیقی بے چینی‘‘ میں مبتلا کر دیا تھا۔ ان کے مطابق، بی بی سی کی فریب کاری نے ڈیانا کو سرکاری سکیورٹی چھوڑنے پر مجبور کردیا، جس کے بعد وہ ایسے نجی محافظوں کے رحم و کرم پر رہ گئیں جو ’’پیشہ ورانہ طور پر قابل‘‘ نہیں تھے۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ بشیر نے کنگ چارلس سوم کے بارے میں جھوٹا تاثر دیا کہ وہ ایک شاہی نینی کے ساتھ تعلقات رکھتے تھے، اور اس الزام کو تقویت دینے کے لیے جعلی دستاویزات تک تیار کی گئیں۔ بعد ازاں تحقیقات نے ان دعووں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بی بی سی نے اس معاملے کی سنگینی کا اعتراف کرتے ہوئے باضابطہ معافی مانگی اور کہا کہ ادارہ ’’رپورٹ کے تمام نتائج کو تسلیم کرتا ہے‘‘۔ بشیر، جنہوں نے 2021 میں اسکینڈل دوبارہ سامنے آنے پر استعفیٰ دیا تھا، نے جعلی دستاویزات تیار کرنے کو ’’بہت بڑی غلطی‘‘ قرار دیا اور افسوس کا اظہار کیا۔

چارلس اسپنسر کے تازہ تبصرے اس متنازع انٹرویو کے دیرپا جذباتی اور تاریخی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہیں ایک ایسا انٹرویو جو ان کے مطابق ڈیانا کے خوف، فیصلوں اور زندگی پر اُس وقت تک سایہ فگن رہا جب تک وہ پیرس میں جان لیوا حادثے کا شکار نہ ہوگئیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article نازش کا بابراعظم سے متعلق حیران کن جواب وائرل
Next Article ازلان شاہ کی ’دوسری شادی‘ والی پرینک نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل بھڑکا دیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

انٹرٹینمنٹ

ایچ بی او نے ’گیم آف تھرونز‘ سیزن 8 کی خامیاں دور کرنے کا فیصلہ کر لیا

By Sameer Sheikh
انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان 15 ہزار کروڑ کی وراثتی جائیداد سے محروم

By Insherah Iftikhar
انٹرٹینمنٹ

دوحہ فلم فیسٹیول میں صدام اور قذافی کے دورِ حکومت پر مبنی فلمیں ماضی کی تلخ حقیقتوں کا دوبارہ سامنا

By Abdul Qavi
انٹرٹینمنٹ

ندا یاسر کے گھر غیرملکی ملازمہ کی چوری کی واردات بے نقاب

By Insherah Iftikhar
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?