MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

اوزیمپک چھوڑنے کے بعد صحت پر آنے والے ممکنہ اثرات

Last updated: دسمبر 20, 2025 8:34 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ذیابیطس اور وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ادویات حالیہ برسوں میں خاصی مقبول ہوئی ہیں۔ ان ڈرگز میں ایک دوا اوزیمپک (Semaglutide) بھی شامل ہے جسے ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں شوگر کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق اوزیمپک جسم میںGLP-1 ہارمون کی طرح کام کرتی ہے جو شوگر لیول، انسولین کے اخراج اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

‎اوزیمپک ناصرف بلڈ شوگر کو قابو میں رکھتی ہے بلکہ بھوک کم اور معدے سے خوراک کے اخراج کو سست کرکے اور وزن گھٹانے میں بھی مدد دیتی ہے تاہم بعض افراد سائیڈ ایفیکٹس یا زیادہ قیمت کی وجہ سے اس دوا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔ ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ دوا بند کرنے کے بعد جسم پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

‎اوزیمپک چھوڑنے کے بعد درج ذیل 4  اثرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:

‎1۔ بھوک دوبارہ بڑھ سکتی ہے:

‎اوزیمپک بھوک کو دبا کر کم کیلوریز کھانے میں مدد دیتی ہے۔ دوا چھوڑنے کے بعد اس کا اثر ختم ہونے لگتا ہے جس سے بھوک اور کھانے کی خواہش دوبارہ بڑھ جاتی ہے اور پرہیز کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

‎2۔ وزن دوبارہ بڑھنے کا امکان:

‎تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جو افراد سیمیگلوٹائیڈ یا اس جیسی ادویات چھوڑ دیتے ہیں وہ ایک سال کے اندر اپنا زیادہ تر کم کیا ہوا وزن دوبارہ بڑھا لیتے ہیں۔

‎ماہرین کے مطابق وزن کم رکھنے کے لیے دوا کے ساتھ ساتھ صحت مند غذا اور ورزش بھی ضروری ہے۔

‎3۔ سائیڈ ایفیکٹس ختم ہو سکتے ہیں:

‎اوزیمپک کے ممکنہ سائیڈ ایفیکٹس جیسے کہ متلی، قے، اسہال، قبض اور پیٹ درد دوا بند کرنے کے بعد آہستہ آہستہ ختم ہو جاتے ہیں، اگرچہ ہر فرد میں یہ سائیڈ ایفیکٹس یکساں نہیں ہوتے۔

‎4۔ بلڈ شوگر میں اتار چڑھاؤ:

‎جو افراد ذیابیطس کنٹرول کرنے کے لیے اوزیمپک استعمال کر رہے ہوتے ہیں ان میں دوا چھوڑنے کے بعد بلڈ شوگر بڑھ سکتی ہے۔ ایسے مریضوں کو متبادل علاج یا نئی حکمتِ عملی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

‎کیا اوزیمپک اچانک چھوڑنا ٹھیک آپشن ہے؟

‎ماہرین صحت کے مطابق اوزیمپک یا کسی بھی ذیابیطس کی دوا کو بغیر ڈاکٹر کے مشورے کے اچانک چھوڑ دینا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کو دوا چھوڑنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کرنا چاہیے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اوزیمپک وزن کم کرنے میں مدد تو دیتی ہے لیکن طویل مدت تک وزن متوازن رکھنے کے لیے صحت مند طرزِ زندگی، متوازن غذا اور باقاعدہ ورزش کے معمول کو اپنانا بے حد ضروری ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جوان افراد میں پھیلنے والی کینسر کی قسم کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجوہات دریافت
Next Article کووڈ-19 کی ویکسین حاملہ خواتین کو پیچیدگیوں سے بچاتی ہے: تحقیق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
یورپی خلائی ایجنسی کا ’پروبا-3‘ مشن: مصنوعی گرہن کے ذریعے سورج کے رازوں کی تلاش
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال ختم، سپلائی لائن بحال
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اگست 17, 2026
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
چین کا ایشیا میں اثر و رسوخ، ٹرمپ کی ایران پر توجہ: امریکی خارجہ پالیسی میں تضاد
تازہ ترین سیاست
اگست 17, 2026
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
کرسٹیانو رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کا عندیہ: 2026 کا سیزن آخری ہو سکتا ہے
تازہ ترین کھیل
اگست 17, 2026
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
یونان کے جزیرے خیوس میں دو آتشزدگیوں سے دو افراد ہلاک، سینکڑوں بے گھر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 17, 2026
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
اینڈرائیڈ 15 بیٹا 3: کوئیک سیٹنگز کے انٹرفیس میں بڑی تبدیلیاں
Technology تازہ ترین
اگست 17, 2026

You Might Also Like

Health

وزیرستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے ایک نئے کیس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

کراچی: کتے کے کاٹنے سے 28 سالہ خاتون جاں بحق، سندھ میں اموات کی تعداد 17 ہو گئی

By Neha Ashraf
Health

مٹھی سول اسپتال میں ماں اور بچے کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری

By Neha Ashraf
Health

پوٹاشیم سے بھرپور غذا قلبی مرض کے امکانات کم کر سکتی ہے: تحقیق

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?