MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جوان افراد میں پھیلنے والی کینسر کی قسم کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجوہات دریافت

Last updated: دسمبر 20, 2025 8:31 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

آنتوں کا کینسر عرصے تک ایسا عارضہ سمجھا جاتا تھا جو معمر افراد کو ہی لاحق ہوتا تھا۔ مگر حالیہ برسوں میں یہ تصور بدل چکا ہے کیونکہ جوان افراد میں کینسر کی یہ قسم زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔

‎اس تبدیلی نے دنیا بھر کے طبی ماہرین کو فکرمند کر دیا ہے کیونکہ 50 سال سے کم عمر افراد میں اس کینسر کے کیسز زیادہ نظر آرہے ہیں۔

‎اب جرنل The Lancet Oncology میں ایک نئی تحقیق شائع ہوئی ہے جس میں جوان افراد میں کینسر کی اس قسم کے پھیلاؤ میں اضافے کو دریافت کیا گیا ہے۔

‎تحقیق کے مطابق 2013 سے 2017 کے درمیان 50 میں سے 27 ممالک میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی اس قسم کے کیسز میں اضافہ ہوا۔ سب سے زیادہ کیسز شمالی امریکا اور یورپ میں سامنے آئے مگر مشرقی یورپ، جنوبی، وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا اور جنوبی امریکا میں بھی ان کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا۔

‎محققین کے خیال میں اس کی وجہ عالمی سطح پر روزمرہ کی زندگی میں آنے والی تبدیلیاں ہیں۔ مثال کے طور پر غذائی رجحانات تبدیل ہوئے ہیں، جسمانی سرگرمیاں گھٹ گئی ہیں جبکہ شہری زندگی اور ماحولیاتی مسائل بھی اہم اسباب ہیں۔

‎تحقیق میں غذا کو آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر قرار دیا گیا۔ الٹرا پراسیس فوڈز، سرخ اور پراسیس گوشت اور میٹھے مشروبات کے زیادہ استعمال سے جسمانی ورم بڑھتا ہے اور کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

‎اس حوالے سے قازقستان میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت ہوا کہ گوشت کے استعمال میں لگ بھگ دوگنا اضافہ ہوا ہے اور اس غذائی عدم توازن سے کینسر کا خطرہ بڑھا۔ تحقیق میں موٹاپے کو کینسر کی اس قسم کا خطرہ بڑھانے والا ایک اور اہم عنصر قرار دیا گیا۔

‎اضافی جسمانی چربی سے دائمی ورم متحرک ہوتا ہے اور میٹابولک افعال متاثر ہوتے ہیں۔ محققین کے مطابق موٹاپے کا کردار زیادہ پیچیدہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایک تجزیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ آنتوں کے کینسر کے شکار بیشتر افراد کے جسمانی وزن میں تشخیص سے قبل کمی آتی ہے۔

‎انہوں نے بتایا کہ جینز کا کردار بھی اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جلد تشخیص کی اہمیت کے باوجود کینسر کی اس قسم کی علامات کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

‎آنتوں کی عادات میں تبدیلیوں، فضلے میں خون آنا، جسمانی وزن میں بغیر کسی وجہ کے کمی اور معدے میں تکلیف وغیرہ اس کی عام علامات ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی ورلڈ بک فیئر کتابوں پر 50 فیصد تک رعایت، شائقین کی بھرپور شرکت
Next Article اوزیمپک چھوڑنے کے بعد صحت پر آنے والے ممکنہ اثرات
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
جولائی کی تعطیلات سے قبل امریکہ میں شدید گرمی کی لہر، کروڑوں افراد متاثر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جولائی 1, 2026
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
قطر میں امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات، کشیدگی کم کرنے کی کوشش
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
انڈس کمشنر: دریائے چناب میں پانی کے اتار چڑھاؤ پر بھارت کی خاموشی برقرار
بریکنگ نیوز
جولائی 1, 2026
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
چمگادڑ کے منہ پر بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکے کی ریبیز سے ہلاکت
Health تازہ ترین
جولائی 1, 2026
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
سعودی عرب میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کے لیے محسن نقوی کا دورہ
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کا انتخابی اتحاد
تازہ ترین سیاست
جولائی 1, 2026

You Might Also Like

Health

تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف

By Neha Ashraf
Health

‎عام درد کش ادویات کے استعمال سے متعلق خطرناک انکشاف

By Neha Ashraf
Health

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج مریضہ میں منکی پاکس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

چین: چمگادڑوں کے وائرسز سے نمٹنے کیلئے نئے مچھر تیار کر لیے

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?