MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

کراچی: مائی کلاچی روڈ کے مین ہول سے ملنے والی چار لاشیں ماں اور تین بچوں کی نکلیں

Last updated: جنوری 4, 2026 3:42 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

شہر قائد کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر پھاٹک کے قریب مین ہول سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت ماں، بیٹی اور دو بیٹوں کے طور پر کر لی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون انیلہ 30 دسمبر کو اپنے بچوں کے ہمراہ گھر سے نکلی تھیں، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئی تھیں۔ 2 جنوری کی شب انیلہ اور اس کے تین بچوں کی لاشیں مائی کلاچی روڈ کے قریب ایک مین ہول سے برآمد ہوئیں۔

لاشوں کی شناخت مقتولہ کے بھائی نے پولیس سے رابطہ کر کے کی، جس کے بعد ڈاکس پولیس نے خواتین سمیت چار افراد کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 38 سالہ انیلہ، 13 سالہ کشور زہرہ، 10 سالہ کونین علی اور 15 سالہ حسین علی ولد امیر مختار علی کے نام سے ہوئی ہے۔

قائم مقام ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ایس ایس پی ساؤتھ مہزوز علی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مقتولہ کھارادر کی رہائشی تھیں اور 31 دسمبر کی شب بیٹی اور دو بیٹوں کے ہمراہ گھر سے نکلیں، جس کے بعد لاپتہ ہو گئیں۔ ان کی لاشیں جمعے کی شب مائی کلاچی پھاٹک کے قریب مین ہول سے ملی تھیں۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شادی امیر مختار علی سے ہوئی تھی تاہم دونوں میں طلاق ہو چکی تھی۔ ایس ایچ او ڈاکس نند لعل نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی جانب سے پولیس سے رابطہ کرنے پر چاروں لاشوں کی شناخت ممکن ہو سکی۔

پولیس مقتولہ کے رہائشی علاقے اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ مقتولہ کس وقت اور کس کے ساتھ گھر سے نکلی تھی۔ پولیس مقتولہ کے سابق شوہر سے بھی تفتیش کرے گی۔

تحقیقات کے دوران پولیس کو منصور نامی شخص کے بارے میں بھی معلومات ملی ہیں جس کا مقتولہ سے مبینہ رابطہ تھا، تاہم اس کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

ڈاکس پولیس نے لاشیں ملنے کا مقدمہ نمبر 9 برائے سال 2026، سب انسپکٹر محمد اظہر کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302/34 کے تحت درج کیا تھا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کراچی: لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا ساتھی سمیت گرفتار
Next Article کراچی: ڈیفنس فیز 8 میں ٹریفک حادثہ، 15 سالہ لڑکا جاں بحق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ہند رجب اور غزہ کے طبی عملے کی ہلاکت: اسرائیلی فوج کی مجرمانہ تحقیقات کا آغاز
ہند رجب اور غزہ کے طبی عملے کی ہلاکت: اسرائیلی فوج کی مجرمانہ تحقیقات کا آغاز
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 20, 2026
روبلوکس 'بلیو لاک اسکیبیڈی': اگست 2026 کے تازہ ترین ریڈیم کوڈز اور انعامات
روبلوکس ‘بلیو لاک اسکیبیڈی’: اگست 2026 کے تازہ ترین ریڈیم کوڈز اور انعامات
Technology تازہ ترین
اگست 20, 2026
مرکزی افریقی جمہوریہ: سونے کی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک
مرکزی افریقی جمہوریہ: سونے کی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک
تازہ ترین عدالت اور جرائم
اگست 20, 2026
کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ: ایکواڈور کے انٹیلی جنس چیف اور پانچ امریکی ہلاک
کینیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ: ایکواڈور کے انٹیلی جنس چیف اور پانچ امریکی ہلاک
Aviation تازہ ترین
اگست 20, 2026
سری لنکا: منار کے اجتماعی قبرستان سے 582 ڈھانچے برآمد، بچوں کی باقیات بھی شامل
سری لنکا: منار کے اجتماعی قبرستان سے 582 ڈھانچے برآمد، بچوں کی باقیات بھی شامل
بریکنگ نیوز
اگست 20, 2026
'ڈم فونز' کی واپسی: اسمارٹ فونز سے تنگ صارفین کا سادہ زندگی کی طرف رجحان
‘ڈم فونز’ کی واپسی: اسمارٹ فونز سے تنگ صارفین کا سادہ زندگی کی طرف رجحان
Technology تازہ ترین
اگست 20, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی اداروں کی کارروائی، کالعدم زینبیون بریگیڈ کے 2 دہشتگرد گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

اسلام آباد میں صحافی خالد جمیل کو این سی سی آئی اے نے گرفتار کر لیا

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

راولپنڈی کنٹونمنٹ جنرل اسپتال میں واش روم سے خفیہ ویڈیوز بنانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مشتبہ ڈاکو ہلاک، پولیس کا دعویٰ

By Hifza Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?