MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق

Last updated: مارچ 22, 2026 8:19 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

کرپس، بسکٹ اور کولڈ ڈرنکس دل کے دورے یا فالج سے موت کے خطرے کو 67 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اس حوالے سے بتایا کہ روزانہ کتنی مقدار میں الٹرا پروسیسڈ فوڈز کھانے سے دل کے دورے یا فالج سے موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

‎الٹرا پروسیسڈ فوڈز سے مراد وہ کھانے پینے کی اشیا ہیں جو بہت زیادہ پراسیس کی گئی ہوں اور جنھیں محفوظ کرنے کے لیے اور کیمیکلز اور مصنوعی مٹھاس شامل کی گئی ہو، جیسے چپس، بسکٹ، ریڈی میڈ کھانے، آئس کریم اور سلائس بریڈ۔

‎اس تحقیقی ٹیم کے مرکزی مصنف اور یونیورسٹی آف ٹیکساس ہیلتھ سائنس سینٹر میں کارڈیالوجی فیلو امیر حیدر نے کہا کہ الٹرا پروسیسڈ فوڈز دل کی بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہیں۔ اگرچہ یہ چیزیں فوری کھانے کے لیے آسان لگتی ہیں، لیکن تحقیق کے مطابق انہیں اعتدال میں استعمال کرنا ہی بہتر ہے، انکے کھانے سے امراض قلب، ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

‎تحقیق میں ان کھانے پینے کی اشیا کو 32 مختلف بیماریوں سے منسلک کیا گیا ہے۔ الٹر پروسسیڈ فوڈز کو سمجھنے کا آسان طریقہ مکئی (کارن) ہے۔ بھٹے والی مکئی غیر پراسیس شدہ ہے، ڈبہ بند مکئی کم پراسیس ہے جبکہ مکئی کے چپس الٹرا پروسیسڈ فوڈ میں شامل ہے۔

‎امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ ان کی 9 سرونگز کھانے سے دل کے دورے، فالج یا دل کی بیماری کا خطرہ 67 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

‎سائنسدانوں کے مطابق ہر اضافی سرونگ اس خطرے میں تقریباً 5 فیصد اضافہ کرتی ہے۔ اگرچہ 9 سرونگز زیادہ لگتی ہیں، لیکن حقیقت میں لوگ آسانی سے اس حد سے تجاوز کر جاتے ہیں۔ مثلاً چپس کی ایک تھیلی تقریباً 30 گرام ہوتی ہے جبکہ عام پیکٹ 150 گرام کا ہوتا ہے، جو اس سے کہیں زیادہ ہے۔

‎یہ تحقیق تقریباً 7,000 امریکی بالغ افراد کے ڈیٹا پر مبنی تھی، جو 2000 سے 2012 کے درمیان جمع کیا گیا۔ محققین نے این او وی اے درجہ بندی نظام کو استعمال کیا، جو خوراک کو چار اقسام غیر پراسیس شدہ، کم پراسیس شدہ، درمیانی پراسیس اور الٹرا پروسیسڈ میں تقسیم کرتا ہے۔

‎زیادہ الٹرا پراسسیڈ کھانے والے افراد روزانہ اوسطاً 9.3 سرونگز کھاتے تھے، جبکہ کم استعمال کرنے والے افراد تقریباً 1.1 سرونگز لیتے تھے۔ زیادہ استعمال کرنے والے افراد میں دل کے دورے، فالج یا اچانک دل بند ہونے (کارڈیک اریسٹ) کا خطرہ 67 فیصد زیادہ پایا گیا۔

‎ڈاکٹر حیدر کے مطابق چاہے آپ روزانہ کتنی بھی کیلوریز لیں یا آپ کی خوراک کا مجموعی معیار کیسا بھی ہو، زیادہ الٹرا پروسیسڈ فوڈ کھانے کا خطرہ تقریباً ایک جیسا ہی رہتا ہے۔ ہر اضافی سرونگ کے ساتھ دل کے مسائل کا خطرہ تقریباً 5.1 فیصد بڑھتا ہے۔ یہ اثر کچھ گروہوں میں زیادہ مضبوط دیکھا گیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ صرف کیلوریز ہی مسئلہ نہیں بلکہ خوراک کی پروسیسنگ کی سطح بھی اہم ہے۔

‎انہوں نے مشورہ دیا کہ دل کی صحت کے لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ خوراک کتنی پراسیسڈ ہے۔ الٹرا پراسسیڈ فوڈز کی پہچان کیسے کریں؟ تو انھوں نے کہا ایسے اجزاء جنہیں آپ گھر میں استعمال نہ کریں،جیسے ہائی فرکٹوز کارن سیرپ، ہائیڈرولائزڈ پروٹین، مصنوعی رنگ، فلیورز، میٹھے اور گاڑھا کرنے والے اجزاء، لمبی ایکسپائری ڈیٹ، فوری تیار یا گرم کرنے والی اشیاء شامل ہیں۔

‎تاہم تمام پراسیسڈ فوڈز مکمل طور پر نقصان دہ نہیں ہوتے۔ مثلاً ہول گرین بریڈ، ہمس (مشرق وسطیٰ میں کھایا جاتا ہے) یہ بھی پراسیسڈ ہوتے ہیں لیکن متوازن غذا میں شامل کیے جا سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Next Article آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026
مریضوں کو اسٹروک سے بچانے کیلیے نئی تکنیک وضع
Health
مارچ 24, 2026
تحقیق میں نئی نسل کے ذہنی صحت خراب ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
Health
مارچ 24, 2026
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026

You Might Also Like

ایک ارب 21 کروڑ بجٹ کے باوجود سندھ حکومت ملیریا پر قابو پانے میں ناکام
Health

ایک ارب 21 کروڑ بجٹ کے باوجود سندھ حکومت ملیریا پر قابو پانے میں ناکام

By Niaz Ali
Health

پشاور: پولیو کے نئے کیس کی تصدیق ہوگئی ‎

By Neha Ashraf
Health

‎این آئی سی وی ڈی میں بین الاقوامی معیار کا کلینیکل ٹرائلز یونٹ قائم

By Neha Ashraf
Health

دماغی کارکردگی، یادداشت اور نیند کے لیے روزمیری کے حیرت انگیز فوائد

By Fatima Nadeem
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?