MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

وہ آسان عادت جو آپ کو کینسر کی 13 مختلف اقسام سے بچا سکتی ہے

Last updated: مارچ 23, 2026 10:50 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک بہت آسان عادت کو اپنا کر کوئی بھی شخص کینسر کی کم از کم 13 مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم کر سکتا ہے۔

‎عام مشاہدے کی بات ہے کہ کینسر کو ایک ایسے خطرناک اور سنگین مرض کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو نہ صرف جان لیوا ہے بلکہ اس مرض میں مبتلا ہونے کی وجوہات بھی بے شمار ہیں، تاہم برٹش جرنل آف سپورٹس میڈیسن میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ چہل قدمی کی عادت کینسر کی 13 مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کر دیتی ہے۔

‎اس تحقیق میں 85 ہزار افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی، ان افراد کو کلائی میں ایک ہفتے تک ٹریکرز پہنائے گئے اور ان کی جسمانی سرگرمیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا، اس کے بعد ان افراد کی صحت کا اوسطاً 6 سال تک جائزہ لیا گیا، اس عرصے میں 2600 سے زائد افراد میں کینسر کی 13 مختلف اقسام میں سے کسی ایک کی تشخیص ہوئی۔

‎تحقیق میں دریافت ہوا کہ ہر قسم کی جسمانی سرگرمی جیسے سست رفتاری سے چہل قدمی سے ہی کینسر کی 13 اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے، جو فرد جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کیلئے یہ خطرہ اتنا زیادہ کم ہو جاتا ہے۔

‎تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ 5 ہزار یا اس سے زائد قدم چلنے سے کینسر کا خطرہ کم ہونے لگتا ہے، جبکہ روزانہ 7 ہزار قدم چلنے سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 5 ہزار قدم چلنے والے افراد کے مقابلے میں مزید 11 فیصد تک گھٹ جاتا ہے، اسی طرح 9 ہزار قدم روزانہ چلنے سے یہ خطرہ 16 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

‎محققن کے مطابق آپ جتنا زیادہ خود کو متحرک رکھیں گے، کینسر سے خود کو بچانے میں اتنے زیادہ کامیاب رہیں گے، ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمیوں سے ہی آپ کینسر جیسے مرض کا خطرہ کم کرسکتے ہیں، بس خود کو متحرک رکھنا اہم ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق
Next Article پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان میں خشک موسم اور شدید گرمی کی پیشگوئی، مون سون کی بارشیں معمول سے کم رہیں گی
پاکستان میں خشک موسم اور شدید گرمی کی پیشگوئی، مون سون کی بارشیں معمول سے کم رہیں گی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 15, 2026
پارکو کی پیش گوئی: محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان
سپارکو کی پیش گوئی: محرم الحرام کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 15, 2026
امریکہ اور ایران کے ابتدائی معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ
امریکہ اور ایران کے ابتدائی معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ
کاروبار اور تجارت
جون 15, 2026
محکمہ موسمیات کی سندھ اور بلوچستان میں بارش اور گرد آلود ہواؤں کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی سندھ اور بلوچستان میں بارش اور گرد آلود ہواؤں کی پیش گوئی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 15, 2026
کراچی: ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
کراچی: ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں نے سکھ کا سانس لیا
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 15, 2026
وزیرِ اطلاعات کی اپوزیشن کو چارٹر آف اکانومی پر دستخط کی دعوت، مجوزہ بجٹ FY27 کا دفاع
وزیرِ اطلاعات کی اپوزیشن کو چارٹر آف اکانومی پر دستخط کی دعوت، مجوزہ بجٹ FY27 کا دفاع
کاروبار اور تجارت
جون 14, 2026

You Might Also Like

Health

وفاقی حکومت کا 35 نئی ادویات پاکستان میں بھی متعارف کرانے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

کووڈ-19 کی ویکسین حاملہ خواتین کو پیچیدگیوں سے بچاتی ہے: تحقیق

By Neha Ashraf
Health

مریضوں کو اسٹروک سے بچانے کیلیے نئی تکنیک وضع

By Neha Ashraf
Health

ڈینگی ٹیسٹ کی فیس فکس کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?