MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
information

قائداعظم کے تصورِ پاکستان پر آج بھی بحث نامکمل ہے، جامعات میں تنقیدی سوچ تقریباً ختم ہوچکی ہے، مظہر عباس

Last updated: اکتوبر 29, 2026 12:22 شام
Syed Jarri Abbas
Share
SHARE

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا ہے کہ تاریخ کو محض ماضی کے واقعات کے مجموعے کے بجائے مستقبل کی تعمیر کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ مصنوعی ذہانت، جعلی خبروں اور الگورتھمز کے بڑھتے ہوئے اثرات نے سچائی کے تحفظ کو ایک بڑا چیلنج بنا دیا ہے، جس کے لیے حقائق کی تصدیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی کی تاریخ آخری مرتبہ 1975ء میں ڈاکٹر ریاض الاسلام نے تحریر کی تھی، جس کے بعد اس حوالے سے کوئی باضابطہ کام نہیں ہوا۔ جامعہ کی علمی و تحقیقی خدمات اور ادارہ جاتی ارتقا کو محفوظ بنانے کے لیے اس کی تاریخ ازسرِنو مرتب کرنا ضروری ہے۔

وائس چانسلر نے تعلیمی اداروں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعات کی ذمہ داری محض ڈگریاں فراہم کرنا نہیں، بلکہ طلبہ میں تحقیقی، تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کو فروغ دینا بھی ہے۔ نصاب کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تعلیم کو سماجی ذمہ داری، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح سے مربوط بنانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز قائد اعظم محمد علی جناح کے 150ویں یوم ولادت کے سلسلے میں پاکستان اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام سینٹر ہذامیں منعقدہ خصوصی لیکچر "قائد اعظم کا تصورپاکستان: قومی وحدت،جمہوری اقداراور ریاستی استحکام” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹڈی سینٹر اور یورپی مرکز میں پاکستانیت، قومی تشخص، سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات کے موضوعات پر تحقیق کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان مراکز کو مؤثر اور فعال بنا کر معیاری تحقیق، تصنیف و تالیف اور علمی مکالمے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرکے قومی شناخت کے تحفظ، باہمی اتحاد اور اجتماعی ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تاریخ، تعلیم اور تحقیق کو سماجی ذمہ داری سے مربوط کرکے ہی ایک باشعور، ذمہ دار اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکتی ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ تاریخ سے ایسے اسباق حاصل کرنا ضروری ہیں جو ہماری قومی شناخت اور تشخص کے تحفظ، باہمی اتحاد اور اجتماعی ترقی میں معاون ثابت ہوں۔ ہمیں اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ قومی ترانے کا مطالعہ بھی ریاست کے تصور کو سمجھنے کے لیے نہایت اہم ہے۔ اگر قومی ترانے کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو اس میں ریاست کے تصور اور اس کے بنیادی مقاصد کی عکاسی ملتی ہے۔ انہوں نے قومی ترانے کے الفاظ ’’پاک سرزمین شاد باد‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ہم ایک خوش حال اور شاد و آباد پاکستان کا تصور تو پیش کرتے ہیں، لیکن اس خواب کی تعبیر کے لیے کن بنیادی تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے؟

سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں تحقیق کا رجحان مسلسل کم ہوتا جارہا ہے، جب کہ جامعات میں تنقیدی سوچ (کریٹیکل تھنکنگ) کا عمل تقریباً ختم ہوچکا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کے تصورِ پاکستان کے حوالے سے قیامِ پاکستان کے پہلے روز سے مختلف آرا موجود ہیں اور اس موضوع پر بحث آج تک نامکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخصیت کے بارے میں سب سے اہم بات یہ ہوتی ہے کہ اس کے مخالفین اس کے بارے میں کیا گواہی دیتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے نزدیک قائداعظم کے تصورِ پاکستان کی حقیقی عکاسی ان کی 11 اگست کی تقریر میں ملتی ہے، تاہم آج ہم پاکستان کے جس تصور کو پیش کررہے ہیں، وہ بظاہر قائداعظم کے اصل تصور سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ہمیں ایک ریاست قائم کرنی تھی، لیکن ہم نے پاکستان کو رئیل اسٹیٹ بنا دیا۔

مظہر عباس نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی قائداعظم کی تاریخ حقیقی معنوں میں لکھے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں قائداعظم کے اصل تصورِ پاکستان کو درست طور پر عوام کے سامنے پیش کرنے کی گنجائش دکھائی نہیں دیتی، کیونکہ اگر ان کے حقیقی وژن کو بیان کیا جائے تو ہائبرڈ نظام پر سوالات اٹھیں گے۔ قائداعظم کے تصورِ پاکستان میں مارشل لا کی کوئی گنجائش نہیں تھی، بلکہ وہ ایسی ریاست کا تصور رکھتے تھے جہاں ہر شہری کی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کی بات کرتے تھے، لیکن پاکستان کا عدالتی نظام پہلے دن ہی سے سمجھوتوں کا شکار رہا ہے۔ ان کے بقول، ملک کا پورا عدالتی نظام نظریۂ ضرورت کے تحت آگے بڑھتا رہا اور ایسے تمام نظاموں کو آئینی قرار دیا گیا جو آئین توڑ کر اقتدار میں آئے۔
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ملک میں پائے جانے والے انتشار کی ایک بڑی وجہ انصاف کی عدم فراہمی ہے۔ یہاں قانون کی حکمرانی کے بجائے حکمرانوں کی مرضی کا قانون نظر آتا ہے۔ ان کے مطابق، عدالتی نظام قیامِ پاکستان کے ابتدائی دور ہی سے زوال کا شکار رہا ہے، جس کے باعث عوام کے لیے انصاف کی فراہمی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔

مظہر عباس نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان ایک جمہوری اور شفاف پاکستان تھا، لیکن بدقسمتی سے ہماری سیاست میں بے شمار خرابیاں پیدا ہو چکی ہیں۔ کرپشن اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور یہ ہر سطح پر موجود ہے۔ بعض سطحوں پر ہونے والی بدعنوانیوں کا ذکر کیا جا سکتا ہے، جبکہ بعض معاملات ایسے ہیں جن کا کھل کر ذکر کرنا ممکن نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ احتساب کرنے والے بہت سے افراد اور ادارے خود احتساب کے مستحق ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایپل پہلی بار ٹچ اسکرین والے لیپ ٹاپ متعارف کرانے کی تیاری میں
Next Article علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں بائیومیڈیکل ٹیکنالوجی سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی اے کا نئی سم کے لیے فنگر پرنٹس فراہم کرتے وقت شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ
بریکنگ نیوز
نومبر 13, 2026
سوفی کننگھم نے لاس اینجلس لیکرز کے کھلاڑی سے اپنا موازنہ کر دیا
بریکنگ نیوز
نومبر 13, 2026
مائیکروسافٹ کی عالمی سروسز میں تعطل: اب تک کیا معلوم ہوا؟
بریکنگ نیوز
نومبر 13, 2026
امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں دراڑ: آئزن کوٹ کیسے تعلقات بہتر بنا سکتے ہیں؟
بریکنگ نیوز
نومبر 13, 2026
میر رضا علی کیس: جے آئی ٹی آج احمد بھردے کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی
بریکنگ نیوز
نومبر 13, 2026
سینڈ پیپر گیٹ معاملے پر کمنز کا خواجہ سے اختلاف، کہا ان کا مؤقف سو فیصد غلط ہے
بریکنگ نیوز
نومبر 13, 2026

You Might Also Like

امریکی فضائی حملے میں ٹرین دے اراگوا گروہ کا سربراہ ہلاک، ٹرمپ کا اعلان
informationinternational

امریکی فضائی حملے میں ٹرین دے اراگوا گروہ کا سربراہ ہلاک، ٹرمپ کا اعلان

By Siraj Ahmed
ب فارم بنوانے سے پہلے والدین کے لیے نادرا کی اہم ہدایات
information

ب فارم بنوانے سے پہلے والدین کے لیے نادرا کی اہم ہدایات

By Yamna Shahid
information

عالمی میڈیا تنظیموں کا اظہارِ تشویش: اظہارِ رائے کی آزادی پر کاری ضرب

By Syed Jarri Abbas
سندھ حکومت کا شو روم گاڑیوں پر جرمانے میں ریلیف، رجسٹریشن کا عمل آسان
informationتازہ ترین

سندھ حکومت کا شو روم گاڑیوں پر جرمانے میں ریلیف، رجسٹریشن کا عمل آسان

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?