انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی نے 16 سال بھارت سے باہر رہنے کے بعد برطانوی شہریت حاصل کر لی ہے۔
للت مودی نے 15 ستمبر 2026 کو برطانوی شہریت حاصل کی تھی، جس کا اعلان انہوں نے 14 نومبر کو آکسفورڈ یونین سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کئی سالوں سے ان کا گھر ہے اور وہ وہاں کے لوگوں، اداروں، روایات اور اقدار کی بہت قدر کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ للت مودی 2010 میں بھارت چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔ آئی پی ایل سے متعلق مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے باعث وہ بھارتی حکام کی تحقیقات کی زد میں رہے ہیں۔ تاہم، للت مودی ان الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔
