MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
بلاگ

یکم ذالحج حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہؑ کے عقد کا روز

Last updated: مئی 29, 2025 12:13 صبح
Wajeeha Batool
Share
SHARE

جب حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا شادی کی عمر کو پہنچیں، تو قریش کے کئی معزز افراد نے رسول خدا ﷺ کے پاس رشتے بھیجے۔ ان میں حضرت ابوبکرؓ، حضرت عمرؓ جیسے صحابہ بھی شامل تھے، لیکن رسول اللہ ﷺ ہر بار فرماتے کہ وہ اللہ کا حکم چاہتے ہیں اور اس لیے فیصلہ ابھی نہیں کر سکتے۔

حضرت علیؑ کا رشتہ:
حضرت علیؑ شروع سے رسول اللہ ﷺ کے قریب تھے، انہوں نے اسلام کی راہ میں اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔ جب دل میں حضرت فاطمہؑ سے نکاح کی خواہش پیدا ہوئی تو شرماتے ہوئے رسول اللہ ﷺ کے پاس گئے اور درخواست کی۔ حضور اکرم ﷺ نے خوش ہو کر فرمایا کہ اللہ نے پہلے ہی آسمانوں پر ان کا نکاح طے کر دیا ہے۔

آسمانی نکاح کی تقریب:
حضرت جبرائیلؑ نے حضور ﷺ کو بتایا کہ اللہ نے جنت میں فرشتوں کو جمع کیا، حضرت آدمؑ نے خطبہ پڑھا، راحیل فرشتے نے حمد پڑھی، اور سب فرشتوں کے سامنے حضرت علیؑ اور حضرت فاطمہؑ کا عقد کیا۔ یہ واقعہ کئی مشہور اسلامی کتابوں میں بیان ہوا ہے۔

زمینی نکاح کی تیاری:
رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؑ سے ان کی جنگی پوشاک فروخت کروائی، جس کی قیمت سے حضرت فاطمہؑ کا جہیز خریدا گیا۔ جہیز میں دو گدے، چکی، پردے، پانی کے برتن، تکیے، کپڑے وغیرہ شامل تھے — سب سادہ مگر باعزت چیزیں۔

نکاح کی تقریب:
مسجد نبوی میں سب صحابہ کو اکٹھا کیا گیا۔ حضور ﷺ نے نکاح پڑھایا اور 400 مثقال چاندی مہر مقرر کیا۔ سب نے مبارکباد دی اور حضرت علیؑ و حضرت فاطمہؑ نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

ولیمہ اور رخصتی:
کچھ دن بعد حضرت علیؑ نے ولیمہ کیا، جس میں مدینہ کے سب لوگ شریک ہوئے۔ کھانے کی برکت یہ تھی کہ سب نے کھایا اور گھروں کے لیے بھی لے گئے، مگر کھانا کم نہ ہوا۔

رخصتی کی رات حضور ﷺ خود حضرت فاطمہؑ کا ہاتھ حضرت علیؑ کے ہاتھ میں دے کر دعا کی:

’’اے علیؑ، فاطمہؑ تمہارے لیے بہترین بیوی ہے، اور فاطمہؑ، علیؑ تمہارے لیے بہترین شوہر ہے۔ اے اللہ! ان دونوں کی زندگی اور نسل میں برکت عطا فرما، اور ان کی حفاظت فرما۔‘‘

 

اس شادی کی سادگی اور برکت آج بھی مسلم دنیا میں مثال بن کر سامنے آتی ہے۔ یہ نکاح محض ایک رشتہ نہیں، بلکہ اسلام کی اقدار، محبت اور برکت کا مظہر تھا۔

لفظوں میں ڈھل کے آیئہ تطہیر بن گئی

مریم سے بھی بتول کو رُتبہ سِوا ملا

بابا اُسے رسول سا خیرالورا ملا

بیٹا ہر ایک شہید راه کبریا ملا

شوہر ملا تو خُلق کا عُقدہ کشا ملا

ہر ایک اپنے رُتبے میں انتخاب ہے

زہرا ہے بے نظیر، علی لاجواب ہے

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ماہیرا عبدالغنی نے کیمبرج سے پی ایچ ڈی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی
Next Article سوئٹزرلینڈ کے گاؤں بلیٹن پر گلیشیئر گرنے سے تباہی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

شدید گرمی نے یومِ آزادی
بلاگ

شدید گرمی نے یومِ آزادی (فورتھ آف جولائی) کی بعض تقریبات کو متاثر کر دیا

By Tasneem Juzar
بلاگ

پاکستان میں حاملہ خواتین شدید موسم سے کیسے نبرد آزما ہیں؟

By Wajeeha Batool
بلاگ

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ پر پابندیاں ختم، کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان

By Amna Iqbal
اس گرمی میں یوٹیلٹی بل زیادہ آنے کا امکان ہے، یہ ہیں بچاؤ کے طریقے
بلاگ

:اس گرمی میں یوٹیلٹی بل زیادہ آنے کا امکان ہے، یہ ہیں بچاؤ کے طریقے

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?