اسلام آباد: پاکستان کے تین اسکولز کو 2025 کے معتبر ورلڈ بیسٹ اسکول پرائز کی فائنلسٹ فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر تعلیمی میدان میں ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔
یہ عالمی مقابلہ اُن اسکولز کو سراہتا ہے جنہوں نے جدت، کمیونٹی شراکت داری، ماحولیاتی اثرات اور استقامت جیسے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ پاکستانی اسکولز نے دنیا بھر سے موصول ہونے والی سینکڑوں درخواستوں میں سے نمایاں کارکردگی دکھا کر جگہ بنائی ہے۔
مقابلے کے منتظمین نے ان اسکولز کو قیادت، تدریسی طریقوں میں جدت، اور کمیونٹی میں مثبت اثرات کی بنیاد پر سراہا ہے۔
یہ لمحہ پاکستانی تعلیمی شعبے کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں تعلیم کے میدان میں مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
باقی جیتنے والے اسکولز کا اعلان رواں سال مزید جانچ اور عوامی ووٹنگ کے بعد کیا جائے گا۔
