معروف اداکارہ، مصورہ اور سوشل میڈیا اسٹار نیمل خاور خان طویل وقفے کے بعد ایک بڑے ڈرامے کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔
نیمل خاور، جنہوں نے شادی اور ماں بننے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی، اب ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں، جس میں ان کے ساتھ ان کے شوہر حمزہ علی عباسی بھی مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
نیمل نے فلم اور ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے اور ان کی موجودگی کو سراہا گیا۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 36 لاکھ سے زائد ہے، جو ان کی واپسی کا شدت سے انتظار کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق، اداکارہ حبا بخاری کو اس ڈرامے سے ریپلیس کر کے نیمل خاور کو کاسٹ کیا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ صارفین نیمل اور حمزہ کی جوڑی کو دوبارہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، جبکہ کچھ افراد حبا بخاری کے ہٹائے جانے پر حیران ہیں۔
ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "یہ تو خواب جیسا ہے!”، جبکہ دوسرے نے پوچھا، "کیا واقعی یہ خبر سچ ہے؟” کچھ نے حیرت سے سوال اٹھایا کہ "حبا بخاری کو کیوں ریپلیس کیا گیا؟”
نیمل اور حمزہ کی اسکرین پر واپسی نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، اور مداح اسے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے بڑی واپسیوں میں سے ایک قرار دے رہے ہیں۔
