بیجنگ – پاکستانی طبی ماہرین کے لیے روایتی چینی طب (TCM) کی تربیت کا افتتاحی پروگرام ہونان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے فرسٹ ایفیلی ایٹڈ اسپتال میں منعقد ہوا۔ یہ چھ ماہ کا پروگرام چائنا-پاکستان ٹی سی ایم سینٹر کے تربیتی مشن کا حصہ ہے۔
پروگرام میں نظریاتی تعلیم، عملی تربیت اور کلینیکل پریکٹس شامل ہے، جس میں چینی ثقافت، طبی چینی زبان، ایکیوپنکچر، جڑی بوٹیوں کی دوا اور سوئیوں کے طریقے پڑھائے جائیں گے۔
چائنا-پاکستان ٹی سی ایم سینٹر کے ڈائریکٹر لیو شین من نے کہا کہ یہ پروگرام چین اور پاکستان کے درمیان صحت اور دوستی کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
چین کی 21ویں میڈیکل ایڈ ٹیم کی نائب سربراہ ہو شا نے اپنے امدادی کام کے تجربات شیئر کیے، جبکہ پاکستانی تربیت یافتہ نمائندے دابیر احمد خان نے اس پروگرام سے نئی مہارتیں سیکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
2015 سے اب تک اسپتال 25 بین الاقوامی تربیتی سیشنز کا انعقاد کر چکا ہے، جن میں 25 ممالک کے 500 سے زائد افراد نے شرکت کی ہے، اور ماہرین کو سلوواکیہ، ہنگری، جرمنی اور یو اے ای جیسے ممالک میں بھیجا گیا ہے تاکہ روایتی چینی طب کو دنیا بھر میں فروغ دیا جا سکے۔
