MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

عالمی حدت میں اضافے سے خواتین میں کینسر کے کیسز بڑھنے لگے، تحقیق ‎

Last updated: مئی 29, 2025 9:24 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک نئی طبی تحقیق سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کی خواتین میں کینسر کی مختلف اقسام، خصوصاً بریسٹ اور مادر رحم کے کینسر کے کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

‎مصر کی امریکن یونیورسٹی کی اس تحقیق کے مطابق اگرچہ یہ اضافہ فی الحال معمولی دکھائی دیتا ہے، لیکن اس سے کینسر کے خطرے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اموات میں اضافے کا عندیہ ملتا ہے۔

‎تحقیق میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیاں مجموعی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔ درجہ حرارت میں اضافہ، خوراک و پانی کی قلت، اور خراب فضائی معیار جیسے عوامل نہ صرف بیماریوں بلکہ اموات کی شرح کو بھی بڑھا رہے ہیں۔ قدرتی آفات کی وجہ سے طبی نظام اور انفرا اسٹرکچر پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

‎تحقیق کے دوران مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کے 17 ممالک میں 1998 سے 2019 تک کے کینسر کیسز اور اموات کے اعدادوشمار کا تجزیہ کیا گیا۔ ان ممالک میں الجزائر، بحرین، مصر، ایران، عراق، اردن، کویت، لبنان، لیبیا، مراکش، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر شامل تھے۔

‎محققین کے مطابق خواتین، خاص طور پر حمل کے دوران، موسم سے جڑے طبی خطرات کے مقابلے میں مردوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتی ہیں، جبکہ انہیں طبی سہولیات تک بھی مکمل رسائی حاصل نہیں، جو کینسر سمیت دیگر بیماریوں کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

‎اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ درجہ حرارت میں ہر ایک ڈگری اضافے پر ہر ایک لاکھ افراد میں کینسر کے کیسز 173 سے بڑھ کر 280 ہوگئے، جبکہ اموات کی شرح 171 سے 332 تک جا پہنچی۔ یہ اضافہ زیادہ تر بریسٹ اور مادر رحم کے کینسر میں دیکھا گیا۔

‎تحقیق میں قطر، بحرین، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور شام کو ان ممالک میں شامل کیا گیا جہاں کینسر کے کیسز اور اموات کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت ممکنہ طور پر ایسے کیمیائی مادوں کے اثرات کو بڑھا دیتا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتے ہیں، اور یہ جسم کے حیاتیاتی نظام پر خلیاتی سطح تک اثرانداز ہوتا ہے۔

‎اس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یوم تکبیر پر وفاقی جامعہ اردو کی ٹیم بین الجامعات کوئز میں اول
Next Article ٹرمپ کے حکم پر ہارورڈ میں غیر ملکی طلبہ کی داخلہ پابندی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

ٹیچنگ ہسپتالوں کی آمدن مانیٹر کرنے کا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
پاکستان میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونوں میں کمی، شرح 13.1 فیصد تک گر گئی
Healthتازہ ترین

پاکستان میں پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونوں میں کمی، شرح 13.1 فیصد تک گر گئی

By Haris Ali
Health

جاپان میں پارکنسن کے علاج میں تاریخی پیشرفت، اسٹیم سیل تھراپی کی منظوری

By Neha Ashraf
Health

ڈینگی سے یومیہ کتنے لوگ متاثر ہورہے ہیں؟ رپورٹ جاری

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?