MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی ڈیجیٹائزیشن، اے آئی اطلاق کی ہدایت

Last updated: اگست 16, 2025 11:37 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اور ریسرچ سینٹر پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی ڈیجیٹائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے اطلاق کی ہدایت کی۔

‎اجلاس میں چینی کمپنی ہانگ کانگ آوہوا کی جانب سے تیار کردہ کمپلیکس کا کنسیپٹ ڈیزائن پیش کیا گیا، 30 برس سے 1 ہزار سے زائد ہسپتالوں کے ڈیزائن تیار کرنے کا تجربہ رکھنے والی ہانگ کانگ آوہوا کمپنی نے ہسپتال کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے تیار کیا۔

‎وزیراعظم نے کہا کہ چینی کمپنی کا پاکستان کے ہسپتال کیلئے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چینی کمپنی کی قیادت اور ڈیزائن کی تشکیل میں حصہ لینے والے ہر اہلکار کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

‎شہبازشریف نے کہا کہ چینی کمپنی کے اس تحفے کو حکومت، پاکستانی عوام اور اس ہسپتال سے شفایاب ہونے والے افراد ہمیشہ یاد رکھیں گے، جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق ہسپتال بنایا جائے گا۔

‎وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن کا ٹیکنیکل جائزہ کرایا جائے، کمپلیکس کی ڈیجیٹائزیشن اور اس میں مصنوعی ذہانت کا اطلاق کیا جائے۔

‎انہوں نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ کنسیپٹ ڈیزائن میں مستقبل میں کسی بھی وبا کے حوالے سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل منصوبہ بندی بھی شامل ہے، منصوبے میں ماحول کے تحفظ، پانی کی بچت اور وسائل کے بہتر استعمال کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

‎اس موقع پر وزیرِاعظم نے ڈیزائن میں شمسی توانائی، قدرتی روشنی کے بہتر استعمال، پانی کی ری سائکلنگ اور ماحول کو سرسبز رکھنے کیلئے اقدامات پر بھی اظہار اطمینان کیا اور جناح میڈیکل کمپلیکس کے نظام کو اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں سے ڈیجٹل طریقے سے منسلک کرنے کے حوالے سے بھی ہدایت دی۔

‎وزیراعظم نے واضح احکامات جاری کیے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے تمام تر اقدمات کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article سعودی عرب کے اسپتال نے عالمی ریکارڈ بنا لیا!
Next Article نصرت فتح علی خان کو بچھڑے 28 برس گزر گئے، مداح آج بھی یاد کرتے ہیں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکہ کے رات کے آسمان پر پراسرار ’فائر بال‘ کا نظارہ، شہری ششدر
امریکہ کے رات کے آسمان پر پراسرار ’فائر بال‘ کا نظارہ، شہری ششدر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 17, 2026
کراچی میں گرمی اور حبس کا راج، شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان
کراچی میں گرمی اور حبس کا راج، شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کا امکان
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
جون 17, 2026
اسلام آباد ماڈل جیل کے لیے 2.1 ارب اور پاسپورٹ چھپائی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظور
اسلام آباد ماڈل جیل کے لیے 2.1 ارب اور پاسپورٹ چھپائی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 5 ارب روپے کی گرانٹ منظور
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
مائیکروسافٹ نے نئے سرفیس پرو اور سرفیس لیپ ٹاپ لانچ کر دیے؛ اسنیپ ڈریگن X2 پروسیسر اور ریکارڈ بیٹری لائف کا اضافہ
مائیکروسافٹ نے نئے سرفیس پرو اور سرفیس لیپ ٹاپ لانچ کر دیے؛ اسنیپ ڈریگن X2 پروسیسر اور ریکارڈ بیٹری لائف کا اضافہ
Technology کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
ملائیشیا میں بڑی سہولت؛ یکم جولائی سے تمام اے ٹی ایم (ATM) سے رقم نکلوانا بالکل مفت کرنے کا اعلان
ملائیشیا میں بڑی سہولت؛ یکم جولائی سے تمام اے ٹی ایم (ATM) سے رقم نکلوانا بالکل مفت کرنے کا اعلان
کاروبار اور تجارت
جون 17, 2026
شاہی جوڑے کے مالیاتی بحران کی افواہیں؛ ہیری اور میگن کے ترجمان نے دیوالیہ پن کے دعووں کو جھوٹا قرار دے دیا
شاہی جوڑے کے مالیاتی بحران کی افواہیں؛ ہیری اور میگن کے ترجمان نے دیوالیہ پن کے دعووں کو جھوٹا قرار دے دیا
انٹرٹینمنٹ
جون 17, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان میں رواں برس بھی 15 اضلاع میں 30 بچے پولیو سے متاثر

By Neha Ashraf
Health

کشمور میں نامعلوم بیماری نے چار معصوم جانیں نگل لیں

By Neha Ashraf
Health

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان طبی تعاون پر اتفاق

By Neha Ashraf
Health

کینسر کا خطرہ کن بلڈ گروپ والوں کو زیادہ ہوتا ہے؟ ماہرین کا تشویشناک انکشاف

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?