علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) کے شعبۂ الیکٹرانکس میں منعقدہ پوسٹر مقابلہ طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا مرکزِ توجہ بن گیا۔ فرسٹ ایئر کے طلبہ نے IoT، اینالاگ اور جدید الیکٹرانکس سے متعلق 22 تخلیقی اور تحقیق پر مبنی پوسٹر پیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔
اس موقع پر چیئرمین گورننگ باڈی محمد اکبر علی خان، کنوینر سید محمد محسن کاظم، پرنسپل شاہد جمیل، وائس پرنسپل سید ریحان علی اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان نے نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔
پرنسپل AIT شاہد جمیل نے کہا کہ پاکستان کا تکنیکی مستقبل نوجوانوں کی محنت سے وابستہ ہے اور ایسے مقابلے انہیں عالمی معیار کی عملی مہارتیں فراہم کرتے ہیں۔ کنوینر سید محمد محسن کاظم کے مطابق شعبہ الیکٹرانکس ہمیشہ طلبہ کی عملی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔
سربراہ شعبہ ثاقب نور نے کہا کہ الیکٹرانکس تیزی سے جدید دور میں داخل ہو رہا ہے، اینالاگ سے IoT تک اس کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ نمائش کو منظم بنانے میں انجینئر سدرا عزیز اور انجینئر حفصہ اسرار نے اہم کردار ادا کیا۔
ایونٹ نے طلبہ کی تکنیکی قابلیت کے ساتھ تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی نئی جہت متعارف کرائی۔
