MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

ماہرین جگر کے عاج ترین مرض کا ممکنہ مؤثر علاج دریافت کرنے میں کامیاب

Last updated: مارچ 27, 2026 12:09 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

جگر پر چربی چڑھنے کا عارضہ اتنا عام ہے کہ دنیا بھر کے 30 فیصد افراد اس سے متاثر ہیں اور اس کے حوالے سے مؤثر علاج بھی موجود نہیں۔

‎مگر اب ماہرین نے ایک ایسی دریافت کی ہے جو جگر کے اس عام ترین عارضے کے مؤثر علاج کو ممکن بنا سکے گی۔

‎جنوبی کوریا کی Ulsan یونیورسٹی، Pusan نیشنل یونیورسٹی اور Ulsan یونیورسٹی ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق میں ایک مائیکرو آر این اے 93 کو دریافت کیا گیا جو جگر پر چربی کے عارضے کے پھلاؤ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

‎یہ پہلی بار ہے جب اس مرکب کو جگر کے اس مرض سے متاثر ہونے اور پھیلاؤ سے منسلک کیا گیا ہے۔ تحقیق میں آر این اے کو غیر معمولی سطح کو جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کے شکار افراد میں دریافت کیا گیا۔

‎تحقیق کے مطابق اس آر این اے سے جگر میں چربی جمع ہونے، ورم اور دیگر پیچیدگیوں کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

‎اس کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے محققین نے چوہوں میں اس آر این اے کے بننے کے عمل کو جینیاتی تدوین کے ذریعے روک دیا جس کے نتیجے میں جگر میں چربی جمع ہونے کی رفتار نمایاں حد تک گھٹ گئی جبکہ انسولین کی حساسیت بہتر ہوئی اور جگر کے افعال کو بھی فائدہ ہوا۔

‎اس کے بعد محققین نے امریکا یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے منظور شدہ 150 ادویات کی جانچ پڑتال کی تاکہ معلوم ہوسکے کہ کیا ان سے آر این اے کی سطح میں کمی آتی ہے یا نہیں۔

‎انہوں نے دریافت کیا کہ اس حوالے سے وٹامن بی 3 سب سے زیادہ مؤثر آپشن ہے۔ جن چوہوں کا علاج وٹامن بی 3 سے کیا گیا ان میں اس آر این اے کی سطح میں ڈرامائی کمی آئی جبکہ جگر میں چربی گھلنے کا عمل معمول پر آگیا۔

‎محققین کے مطابق یہ وٹامن کافی عام ہے اور پہلے سے منظور شدہ ہے تو اس سے جگر کے اس عام ترین عارضے کے مؤثر علاج میں مدد مل سکے گی جس کا ابھی کوئی مؤثر علاج دستیاب نہیں۔

‎اس تحقیق کے نتائج جرنل میٹابولزم میں شائع ہوئے۔

‎خیال رہے کہ جگر پر چربی چڑھنے کا مرض ایک دائمی عارضہ ہے جس کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے۔ عام طور پر اس بیماری کے لیے نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور یہ جگر کے امراض کی عام ترین قسم ہے۔

‎اس بیماری کے دوران جگر بہت زیادہ مقدار میں چربی ذخیرہ کرنے لگتا ہے اور اس کا علاج نہ ہو تو اس کے افعال تھم جاتے ہیں۔ جگر کی اس بیماری کے نتیجے میں میٹابولک امراض جیسے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

‎صحت مند جگر میں چربی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور اس میں معمولی اضافے کو بھی بیماری تصور کیا جاتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Next Article انسولین کی گولیاں جلد انجیکشن کا متبادل بن سکتی ہیں، سائنس دانوں کے حوصلہ افزا نتائج
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

کلوروفارم کیمیکل کی عمومی درآمد پر پابندی عائد

By Neha Ashraf
Health

کراچی: نیگلریا کا 1 اور کیس رپورٹ، 44 سالہ مریض وینٹی لیٹر پر منتقل

By Neha Ashraf
Health

ویپنگ کے استعمال سے پھیپھڑوں اور منہ کے کینسر کا خطرہ

By Neha Ashraf
Health

مٹھی سول اسپتال میں ماں اور بچے کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ جاری

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?