لاہور میں موسمی فلو کے کیسز میں اضافہ شدت اختیار کر گیا ہے، روزانہ سینکڑوں شہری موسمی فلو سے متاثر ہورہے ہیں۔
شہر میں فلو ، بخار کے کیسز بڑھنے پر تھرمامیٹر کی شدید قلت کا سامنا ہے، میڈیکل اسٹورز پر تھرما میٹرز ناپید ہونے کے باعث شہری پریشان ہیں۔ فلو ، سانس میں دشواری ، بخار انفلواینزا کی حالیہ لہر کی علامات ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت سنگین صورتحال سے بدستور غافل نظر آرہی ہے، موسمی فلو سے بچاؤ اور علاج کیلئے ٹھوس اقدامات نہ ہوسکے، فلو سے بچاؤ کی ویکسین بھی نہیں خریدی جاسکی۔
