آسٹریلیا نے ایشیز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برسبین میں ہونے والے میچ کے لیے اسکواڈ میں کوئی نیا اضافہ یا تبدیلی نہیں کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی ٹیم میں مکمل واپسی کچھ وقت لے سکتی ہے، البتہ وہ برسبین میں اسکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے اور ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ پہلے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا سامنا کرنے والے عثمان خواجہ کو بھی اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، مگر انہیں میچ سے پہلے اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دی تھی۔
