غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 14 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بصل کے مطابق، چار مختلف مقامات پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ ایک شخص امدادی سامان کی تقسیم کے مرکز کے قریب فائرنگ کا نشانہ بن کر ہلاک ہوا۔
اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ ان مخصوص واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتی، تاہم اس نے واضح کیا کہ اس کی کارروائیاں "حماس کی عسکری صلاحیتوں کو ختم کرنے” کے لیے جاری ہیں، جو کہ 2023 میں شروع ہونے والی فوجی مہم کا حصہ ہیں۔
غزہ میں میڈیا پر عائد سخت پابندیوں اور بعض علاقوں تک رسائی میں مشکلات کے باعث اے ایف پی آزادانہ طور پر ہلاکتوں یا واقعات کی تفصیلات کی تصدیق نہیں کر سکی۔
