چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی ادارہ برائے امراضِ قلب کراچی میں جدید نیو او پی ڈی بلاک کا افتتاح کیا، نیا او پی ڈی بلاک این آئی سی وی ڈی کراچی میں مریضوں کے تیزی سے بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔
جہاں سالانہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 59,000 اسکوائر فٹ پر مشتمل یہ سہولت تین منزلوں (لوئر گراؤنڈ، گراؤنڈ اور فرسٹ فلور) پر قائم ہے اور روزانہ تقریباً 2,500 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ منصوبہ 1.2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا، جس میں پیشنٹس ایڈ فاؤنڈیشن کی فراخدلانہ معاونت شامل ہے جبکہ ہلٹن فارماسیوٹیکلز نے بھی اس منصوبے میں تعاون فراہم کیا۔
