MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی کے نواحی گوٹھ میں اسہال کی وبا پھوٹنے سے 9 اموات، پانی ناقابل استعمال قرار

Last updated: اکتوبر 28, 2025 5:15 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

کراچی کے ضلع ملیر سے متصل ضلع جامشورو کے فیض محمد برفت گوٹھ میں آلودہ پانی کے باعث اسہال کی وبا پھوٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد انتقال کرگئے۔

‎ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) ملیر کے مطابق ضلع جامشورو کے فیض محمد برفت گوٹھ میں اسہال اور ہیضہ کے باعث 9 بچے اور خواتین انتقال کرگئے۔

‎لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈہیلتھ سائنسز نے گوٹھ کے پانی کو ناقابل استعمال قرار دے دیا، وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز جامشورو اور ملیر کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور دونوں اضلاع کی صحت کی ٹیمیں مسلسل علاقے میں موجود ہیں، متاثرہ علاقہ جامشورو کی حدود میں ہے، ضلع ملیر سےقریب ہونے کے باعث دونوں اضلاع کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ اطلاعات ملنے کے بعد فوری طور پر میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا، موبائل ہسپتال وینز بنیادی لیبارٹری رپورٹس اور دیگر طبی سہولتیں موقع پر فراہم کر رہی ہیں جبکہ مریضوں کو منتقل کرنے کےلیے 1122 ایمبولینس سروس کو ہائی الرٹ کر دیاہے۔

‎وزیر صحت نے بتایا کہ 36 بستروں پر مشتمل دمبہ گوٹھ ہسپتال اور سندھ گورنمنٹ مراد میمن اسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس فعال کر دی گئی ہے، 7 سے 10 روز قبل ایک فوتگی کے موقع پر زیرِ زمین آلودہ پانی اور مضرِ صحت کھانے کے استعمال سے وبا پھیلی، آلودہ پانی اور خوراک کے استعمال سے متعدد افراد متاثر ہوئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

‎انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ علاقے سے پانی کے نمونے جمع کر کے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں، ابتدائی اندازوں کے مطابق پانی میں آلودگی اور بیکٹیریا کی موجودگی کی وجہ سے ہیضہ اور اسہال کے کیسز سامنے آئے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان اور بحرین کے درمیان شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Next Article پی ٹی آئی آزاد کشمیر کیجانب سے منحرف ارکانِ اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026
عید کی چھٹیوں میں ٹیچنگ اسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند رہیں گے
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

پنجاب میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات، محکمہ صحت کی خصوصی کمیٹی تشکیل

By Neha Ashraf
Health

محکمہ صحت کیلئے لمحہ فکریہ، لاہور میں منکی پاکس کا تیسرا کیس سامنے آگیا

By Neha Ashraf
Health

جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

ذیابیطس ٹائپ ٹو، 90 فیصد افراد متاثر ہوتے ہیں

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?