MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

روزانہ ملٹی وٹامنز کے استعمال سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟

Last updated: مارچ 11, 2026 12:14 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

اگر آپ روزانہ ملٹی وٹامنز استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ عادت بڑھاپے کی جانب سفر سست کرسکتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

‎ماس جنرل بریگھم ہاسپٹل کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 2 برس تک روزانہ ملٹی وٹامنز کے استعمال سے حیاتیاتی عمر کی رفتار سست ہو جاتی ہے۔

‎خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔

‎جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

‎اس تحقیق میں 958 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 70 سال تھی۔ ان افراد کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور انہیں مختلف سپلیمنٹس استعمال کرنے کے لیے دیے گئے۔

‎ایک گروپ کو کوکا ایکسٹریکٹ اور ملٹی وٹامن استعمال کرنے کا کہا گیا، دوسرے کو کوکا ایکسٹریکٹ اور ملٹی وٹامن پلیسبو، تیسرے کو کوکا ایکسٹریکٹ پلیسبو اور ملٹی وٹامن اور چوتھے کو 2 پلیسبو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

‎تحقیق کے آغاز میں ان افراد کے خون کے نمونے اکٹھے کیے گئے اور پھر ایک سال اور 2 سال بعد حاصل کیے گئے۔ ان نمونوں کا تجزیہ کرنے سے دریافت ہوا کہ ملٹی وٹمانز کے استعمال سے حیاتیاتی عمر میں اضافے کی رفتار میں کمی آئی۔

‎محققین کے مطابق مجموعی طور پر 2 برسوں کے دوران افراد کی حیاتیاتی عمر میں 4 ماہ کے قریب کمی آئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اثر ان افراد میں زیادہ نمایاں ہوتا ہے جن کی حیاتیاتی عمر زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہوتی ہے۔

‎البتہ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ نتائج کی مکمل تصدیق ہوسکے۔ محقین کے مطابق ملٹی وٹامنز کے استعمال سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

‎اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہوئے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کیا کیٹو ڈائٹ سے ڈپریشن پر قابو پا سکتے ہیں؟ نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
Next Article عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں 3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026
وہ آسان عادت جو آپ کو کینسر کی 13 مختلف اقسام سے بچا سکتی ہے
Health
مارچ 23, 2026
کم چکنائی والی ویگن غذائیں ذیابیطیس کے مریضوں کے لئے مفید، تحقیق
Health
مارچ 23, 2026
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026

You Might Also Like

Health

ہیئر ایکسٹینشنز میں سرطان پیدا کرنے والے کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف

By Neha Ashraf
Health

صحت کا نظام تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے قومی طبی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پی ایم اے کا مطالبہ

By Neha Ashraf
Health

کلوروفارم کیمیکل کی عمومی درآمد پر پابندی عائد

By Neha Ashraf
Health

لاہور کے بعد ملتان میں بھی منکی پاکس کا مریض سامنے آ گیا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?